کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 246
ورلڈ اسمبلى آف مسلم يوتھ كا تعاون اس وركشاپ كى كاميابى كا ضامن ہے۔ ڈائريكٹر كالجز پنجاب مولانا عبدالرحمن لدھیانوى نے كہا كہ اس تربيتى كورس كى ايك خصوصیت يہ ہے كہ اس ميں اسلامى فقہ كے بہت سے اہم پہلووٴں كو جديد فكر كى روشنى ميں اجاگر كياگيا ہے۔ تقريب كى نظامت معروف قانون دان ظفر على راجا نے كى۔ آخر ميں جامعہ لاہور الاسلاميہ كے مختلف كليات كے گذشتہ سالوں ميں فارغ التحصيل ہونے والے سيكڑوں طلبہ كو سندات اور انعامات مہمانان گرامى كے ہاتهوں ديے گئے۔4 شعبہ جات كى 5 صد كے لگ بھگ سندات ميں ابتدائى 10 طلبہ كو خود سندات تقسيم كرنے كے بعد متعلقہ شعبہ كے انچارج كے حوالے باقى سندات كى جاتى رہيں تاكہ وہ دفتر ميں ان كى مناسب تقسيم كا فورى انتظام كرسكيں ۔ مغرب سے كچھ وقت قبل وركشاپ كے امتيازى نمبرلينے والے طلبہ بالخصوص سعودى جامعات سے شركت كرنے والے طلبہ كو اسناد اور تحائف ديے گئے، تقريرى مقابلہ ميں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو نقدى انعامات ديے گئے۔ وقت كى قلت كے پيش نظرباقى پروگرام نماز مغرب كے بعد مجلس ال تحقیق الاسلامى كے ہال نمبر ا ميں مكمل ہوا۔ جہاں تمام جامعات كے طلبہ كو فردا ًفرداً سند حاصل كرنے كے لئے بلايا جاتا، ہر طالبعلم كو ايك قيمتى بيگ كے علاوہ نادر كتب كے تحفے ديے گئے۔ ان تحائف ميں ماہنامہ محدث كے تازہ شماروں كے علاوہ ، اردو ڈائجسٹ اور ماہنامہ كوثر كے تازہ شمارے بهى شامل تهے۔ اردو ڈائجسٹ نے بهى وركشاپ كے طلبہ كے لئے رعايتى زرسالانہ كا اعلان كرركها تها۔ كتب كے تحائف ميں پروفيسر مزمل احسن شيخ صاحب اور سعودى دعوتى اداروں نے بڑھ چڑھ كر حصہ ليا۔ وركشاپ آخرى لمحات پر تهى كہ ناظم وركشاپ حافظ محمد انور صاحب نے تقريب كے انتظام ميں سرگرم ميزبان جامعہ كے اساتذہ اور عملہ كو ہديہٴ تشكر كے طورپر دعوت دى اور 25 كے قريب اساتذہ كى خدمت ميں ہديہٴ شكر وامتنان كے علاوہ مالى انعامات بهى پيش كئے گئے۔وركشاپ كے حسن انتظام كو محسوس كرتے ہوئے جامعہ كے مدير حافظ عبد الرحمن مدنى نے ان تمام اساتذہ وعملہ كو مزيد ايك ايك ہزار روپے بطور انعام دينے كا اعلان كيا جس ميں بطور خاص مبلغ 5 ہزار