کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 244
دوورقى اس فارم كو سند سے قبل انہيں پركركے انتظاميہ كے حوالے كرنا تها۔
تربيتى وركشاپ كى نماياں خصوصيات
(1)حالات حاضرہ كے مطابق اہم موضوعات پر ليكچرز ہوئے
(2)ہر ليكچر كے بعد سوال و جواب كى نشست ہوئى
(3) ليكچرز كے درميان مشروبات كا وقفہ ركھا گيا
(4)طلبا كے لئے عمدہ قيام و طعام كا انتظام كيا گيا
(5)طلبا كے لئے مناسب علمى اور معلوماتى سير كا اہتمام ہوا
(6)باہم مل بيٹهنے سے ايك دوسرے كے خيالات پڑهنے كاموقع ملا
(7)مكمل وركشاپ كى كثير المقاصد سى ڈى تيار كى گئى
(8)طلبا كے لئے ائير كنڈيشنڈ ليكچر ہال كا انتظام تها
(9)شركاء وركشاپ سے وركشاپ كے آخر ميں امتحان ليا گيا اور انہيں اسناد عطا كى گئيں
اختتامى تقريب
ايك ہفتہ جارى رہنے والى اس اہم علمى و تربيتى وركشاپ كى پروقار اختتامى تقريب جمعرات كو بعد نمازِ عصر پرنس ہال بالمقابل قذافى سٹيڈيم لاہور ميں منعقد ہوئى۔ افتتاحى تقريب كى طرح اس تقريب كے منتظم بهى حافظ حسن مدنى تهے۔تقريب كى صدارت سپريم كورٹ كے سابق جج جناب جسٹس منير اے شيخ نے كى، جبكہ مہمانِ خصوصى ماہنامہ اردو ڈائجسٹ لاہور كے مدير انتظامى جناب ڈاكٹر اعجاز حسن قريشى تهے۔ ديگر مہمانوں ميں پروفيسر عبد الرحمن لدهيانوى، ڈائريكٹر تعليمات كالجزاور پروفيسر مزمل احسن شيخ شامل تهے۔تقريب ميں لاہور كى اہم شخصيات كے علاوہ جامعہ كے تمام اساتذہ اور انتظامى ذمه دار شامل تهے۔
وركشاپ كے شركا ميں اسناد، انعامات او رمنتظمین كو ہديہ تشكر وامتنان پيش كرنے كے لئے اس تقريب كا انعقاد كيا گيا، اسى تقريب ميں جامعہ لاہور الاسلاميہ كے فضلاكو بهى فاضل مہمانان كے دست مبارك سے اسناد عطا كى گئيں ۔
سپريم كورٹ آف پاكستان كے سابق جج جسٹس(ر) منير اے شيخ نے اپنے خطاب ميں كہا