کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 241
كے مدير حافظ عبد الوحيد، حافظ محمد اسحق زاہد(كويت) اور حافظ محمدانور نے خطاب كيا۔
چهٹادن ( 5 اگست، بروز جمعرات )
آج وركشاپ كا آخرى روز تها۔طلبہ دن رات كے پروگراموں سے تھكن سے چور تهے۔ رات گئے قيام گاہ پر لوٹنے كے بعد صبح سويرے ليكچرہال ميں ناشتہ كركے پہنچنا خصوصى محنت اور منتظمين كى بھاگ دوڑ كے بغير ممكن نہ تها۔
٭ صبح سويرے تلاوت كے بعد حافظ حسن مدنى نے طلبہ كو ميزبان ادارہ جامعہ لاہور الاسلاميہ اور مجلس ال تحقیق الاسلامى كى سرگرميوں ، شعبہ جات اور كاركردگى كا مختصر تعارف پيش كيا۔ان اداروں كے مقصد قيام، مختصر تاريخ اور اہم علمى ودينى خدمات كے علاوہ مستقبل كے منصوبہ جات كا بهى تذكرہ كيا گيا۔ اس ضمن ميں اسلامك انسٹيٹيوٹ اور شعبہٴ خواتين كى كاركردگى سے بهى طلبہ كو متعارف كرايا گيا۔يہ تمام معلومات طلبہ كے لئے نہ صرف نئى بلكہ حيران كن بهى تهيں كہ ايك ادارہ كس طرف ہمہ جہت ميدانوں ميں اسلام كى خدمت كررہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب ميں طلبہ وركشاپ كے لئے محدث كے خصوصى زرتعاون صرف 50 روپے زرسالانہ كا بهى اعلان كيا، جس كے نتيجے ميں 70 كے قريب طلبہ نے سال بهر كيلئے محدث كا اجرا كرايا۔
حافظ حسن مدنى نے مجلس ال تحقیق الاسلامى كے زير اہتمام كمپيوٹر سيكشن كا تعارف پيش كرتے ہوئے دو سال قبل ہونے والى پہلى تربيتى وركشاپ كى جامع سى ڈى جو تمام ليكچرز، تقريبات، اخبارى كوريج، انتظامى فارم اور دفترى وثائق پر مشتمل تهى كا مختصر تعارف كرايا اور حاليہ وركشاپ كى بهى ايسى ہى جامع سى ڈى بنانے كى شركا كو اطلاع دى۔ وركشاپ كے اكثر طلبہ نے دوسال قبل ہونے والى وركشاپ كى سى ڈى خريدى جس كى قيمت 50 روپے ركهى گئى تهى۔
٭ جمعرات كو صبح كے سيشن ميں 6بجے طلبہ كے مابين تقريرى مقابلہ كا انعقاد كياگيا تها جس ميں مختلف مدارس كے نمائندہ طلبا نے ’عالم اسلام كے مسائل اور ان كا حل‘ كے موضوع پراپنے خيالات كا اظہار كيا ۔ مقابلہ ميں حصہ لينے والے طلبہ كے نام يہ ہيں :
سعيد اقبال (جامعہ تعليم الاسلام)، محمد ارشد(جامعہ لاہور الاسلاميہ)،حبيب الرحمن (پنجاب يونيورسٹى)، عمران الہٰى ظہير(جامعة الدعوة)،جاويد اقبال(دارالعلوم محمديہ لاہور)،