کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 222
ان ميں كوئز مقابلہ كا انعقاد بهى ہوا۔
ہفتہ بهر جارى رہنے والى اس وركشاپ كے روزانہ 5 تا 7 لیكچرز مجلس التحقیق الاسلامى كے ہال نمبر1 ميں ہوتے رہے، طلبہ كا قيام وطعام جامعہ لاہور الاسلاميہ كے اقامتى كیمپس ميں تها، جس ميں شركا كى سہولت كے پيش نظرانہى دنوں جامعہ كى تقريباً تمام كلاسوں كو ہفتہ بهر كى گرميوں كى چھٹى دے دى گئى۔ وركشاپ كے روح رواں جامعہ الامام محمد بن سعود ميں پى ايچ ڈى كے طالب علم حافظ محمد انور تهے، جن كى معیت ميں جامعہ لاہور الاسلاميہ كے تمام اساتذہ كى ٹيم اور مجلس التحقیق الاسلامى كا عملہ شريك ِكار تها۔ مدير الجامعہ حافظ عبد الرحمن مدنى كى زير سرپرستى ہفتہ بهر كى يہ تربيتى وركشاپ بخیر وخوبى اپنے انجام كو پہنچى۔
وركشاپ كى بعض اہم تفصيلات نذرِ قارئين ہيں :
افتتاحى تقريب مركزہمدرد ،لاہور (موٴرخہ 31 جولائى 2004 ء)
وركشاپ كے تعارف اورباقاعدہ افتتاح كے لئے31/ جولائى 2004 كو ہمدرد سنٹر لاہور ميں ايك پر وقار تقريب كا انعقاد كيا گيا۔ تقريب كے مہمانِ خصوصى لاہور ہائى كورٹ اور وفاقى شرعى عدالت كے سابق چيف جسٹس (ر) مياں محبوب احمد تهے جبكہ صدارت الندوة العالمية للشباب الاسلامي پاكستان كے ڈائريكٹر شيخ ابراہيم انور ابراہيم نے كى۔ نقابت كے فرائض معروف صحافى اور ماہر قانون ڈاكٹر ظفر على راجا نے ادا كئے۔ ديگر مہمانوں ميں شيخ الحديث حافظ ثناء اللہ مدنى، جنرل (ر) راحت لطيف ، جامعہ ابى بكر كراچى كے مدير ڈاكٹر راشد رندهاوا، جامعہ لاہور الاسلاميہ ميں كليہ الشريعہ كے پرنسپل مولانا محمد رمضان سلفى، كليہ القرآن كے پرنسپل قارى محمد ابراہيم ميرمحمدى،جامعہ اہل حديث لاہور كے ناظم حافظ عبد الوہاب روپڑى، دارالعلوم محمديہ لوكو وركشاپ كے مہتمم مولانا امان اللہ، كلية دار القرآن فيصل آباد كے حافظ انس مدنى اور ماہر تعليم پروفيسر ڈاكٹر مزمل احسن شيخ، نامور مبلغ مولانا ابوبكر صديق، سابق پرنسپل جيل سٹاف ٹريننگ انسٹيٹيوٹ ڈاكٹر عبد المجيد اولكہ اور معروف معالج ڈاكٹر عبد الوحيد وغيرہ شامل تهے۔ تقريب كا مركزى انتظام ماہنامہ محدث كے مدير حافظ حسن مدنى كے سپرد تها۔ ملك كے اطراف و اكناف سے آئے ہوئے علماے كرام كى كثير تعداد، مدارس كے نمائندوں اور ممتاز طلبہ نے اس