کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 221
لاہور، مركز ابن الخطاب قصور اور ميزبان ادارہ جامعہ لاہور الاسلاميہ ، لاہور وغيرہ
وركشاپ كا محور يہ تها كہ دينى علوم كے طلبا كے سامنے اسلام كى عالمگيريت كو دلائل كے ساتھ ثابت كيا جائے ،اسلام كے خلاف اُٹھنے والے فتنوں اورشكوك و شبہات اور ان كى حقيقت سے اُنہيں متعارف كروايا جائے ، تاكہ وہ مغرب سے مرعوب ہونے كى بجائے ٹهوس علمى دلائل سے ان كا ردّ كر سكيں ۔ ان كى فكرى، علمى اور عملى تربيت اس نہج پر كى جائے كہ وہ اسلاف كى شاندار روايات كو لئے ہوئے دورِ حاضر ميں مسلمانوں اور عالم اسلام كو درپيش چيلنجز كابهرپور جائزہ لے كر ان سے كما حقہ عہدہ برآ ہوسكيں ۔
اہل علم، طلبہ اور اساتذہ كى تربيتى وركشاپوں كى اہميت اہل علم ودردسے مخفى نہيں ۔ دنيا ميں وہى قوميں اور افراد زندہ رہتے ہيں جو اپنے ماضى كو سامنے ركهتے ہوئے مستقبل كے مقاصد كو حاصل كرنے كے لئے ہر وقت اپنى اصلاح اور سيكهنے سكهانے كا عمل جارى ركهتے ہيں ۔ جہاں دشمنانِ دين و ملت پورى پلاننگ اور قو ت كے ساتھ ميدانِ عمل ميں مصروف كار ہوں ،وہاں اس قسم كى تربيت كے بغير اپنے وجود كو برقرار ركهنا مشكل ہوجاتاہے۔ ايسے ميں دورِ حاضر كے فتنوں اور سازشوں سے نبرد آزما ہوئے بغير كوئى چارہ نہيں ہے۔ يہ بات تبھى ممكن ہے جب داعيانِ حق لادين مغرب كے منصوبوں ، پروگراموں اور طريقہ كار سے مكمل طور پر آگاہ ہوں اور علمى و عملى طورپر ان كا ردّ كرسكنے كى صلاحيت سے بهى مالا مال ہوں ۔
ايسے ہى مقاصد كے حصول كے لئے اس وركشاپ كا اہتمام كيا گيا جس ميں دينى و عصرى علوم كے ماہر علماء كرام اور سكالرز كو دعوت دى گئى ، جنہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے مقالے پيش كئے۔ وركشاپ كے تيسرے دن ’حجیت ِحديث‘ كے موضوع پر ايك مذاكرے كا اہتمام بهى كيا گيا۔آخرى روز طلبہ ميں تقريرى مقابلہ كے علاوہ فرصت كے اوقات ميں ہم نصابى سرگرمياں بهى زور وشور سے جارى رہيں ۔ ان سرگرميوں ميں معروف اشاعتى ادارے دارالسلام، لاہور اور جماعة الدعوة پاكستان كے مركزى دفاتر كے علاوہ لاہور كى دينى لائبريريوں ميں ہونے والا ايك اچها اضافہ بيت الحكمت، ملتان روڈ كى زيارت بهى شامل تهى۔ تفريحى مقاصد كے لئے تمام طلبہ كو ايك شام واہگہ بارڈر بهى لے جايا گيا، باغِ جناح ميں ايك شب