کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 201
عمارتوں كا كيا كيا گيا؟ انہيں كسى بااثر شخصیت كے نام الاٹ كرديا گيا؟ نہيں ، ايسا نہيں ہوا۔ ان نئى عمارتوں كو جوں كا توں انہى اداروں كى ملكیت قرار ديا گيا اور آج جامعہ عبرانيہ كى قلعہ نما عمارت ميں فنون، لسانيات اور معاشرتى علوم كے شعبہ جات قائم ہيں جبكہ گيوات رام (Givat Ram) ميں قائم نئى عمارت ميں سائنس سے متعلق تمام شعبہ جات، تدريس و تحقیق كا كام سرانجام دے رہے ہيں ۔ جامعہ عبرانيہ آج مشرقِ وسطىٰ ميں اپنے طرز اور معيار كى واحد درسگاہ ہے۔ يہاں 19500 طلباء زيرتعليم ہيں ۔ اساتذہ كى تعداد 1415 ہے جن ميں دو تہائى كى تعليمى قابليت پى ايچ ڈى ہے۔ ماحول كچہ ايسا علمى ہے كہ باہر سے آنے والے طلبا بهى كچھ ہى دنوں ميں اس رنگ ميں رنگ جاتے ہيں ۔ صبح سے شام تك صر ف سيكهنے سكهانے اور تحقیق كے مشاغل ہيں ۔ يہاں كے طلبا كو ديكھ كر بے اختيار پاكستان كے دينى مدارس كے طالب علم نظروں ميں گهوم جاتے ہيں ۔ ظاہرى حليہ اور لباس سے وہى بے پرواہى، اساتذہ كا احترام اور ہرچہرہ سے محنت اور عزم كے آثار عياں ۔ يہاں احساس ہوتا ہے گويا اس جگہ سے ابهى بارات اٹهنى ہے ہر شخص خوش و خرم اور انتہائى مصروف!! گيوات رام كيمپس ميں كئى چيزيں خاصے كى ہيں ۔ يہاں طبيعيات، جوہرى طبيعيات، كيميا اور خرد حياتيات پر عالمى معيار كى تحقیق جارى ہے۔ ہرسال اس ادارے سے تيار ہونے والے سائنس دان دنيا كى نامور جامعات اور تحقیقى مراكز ميں اچهے مشاہرے اور عہدوں پر مقرر كئے جاتے ہيں ۔ يہاں ہونے والى تحقیق كامعيار اور مقدار تمام ماہرين ِسائنس تسليم كرتے ہيں ۔ اس عمارت كا ظاہرى حسن بهى ديدنى ہے۔ بلجیم ہاؤس فیكلٹى كلب اور فزكس بلڈنگ بالخصوص ديكهنے سے تعلق ركھتى ہيں ۔ اس كیمپس كى ايك انفراديت يہ بهى ہے كہ معروف يہودى سائنسدان البرٹ آئن سٹائن كى ذاتى استعمال ميں آنے والى اشيا سے لے كر اس كى كتب اور تحقیق كے اصل مسودے تك اس جگہ محفوظ كئے گئے ہيں ۔ سكاؤپس كى پہاڑى پر قلعہ نما عمارت بهى اب اپنى تمام تر توسيعات كے بعد فن تعمير كے نادر نمونے اپنے دامن ميں سمیٹے ہوئے ہے۔ يہ كیمپس عبرانى زبان كى ترقى اور ترويج كا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ يہاں دنيا بهر كے ممالك، زبانوں اور اداروں پر تحقیق كا كام بهى جارى ہے۔ يہاں سے تعليم پانے والے كئى طالب علم اپنے اپنے شعبہ تخصيص ميں دنيا كى معروف شخصيات ميں شمار كئے جاتے ہيں ۔