کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 200
طے ہے كہ دوسرى جنگ ِعظيم كے بعد مالى دباؤ كے باعث برطانيہ اس خطہ كو چهوڑ جاتا ليكن مسلمانوں كے لئے الگ ملك كا مطالبہ كرنے والے كہاں سے آتے۔ اس ملك كے لئے گلى گلى تحريك چلانے والے اس مقدمہ كو انگريز كى ميز تك پہنچانے اور دلیل سے بات كرنے والے كون ديكھ پاتا۔ پاكستان كے قائم ہوتے ہى يہ دونوں محترم ادارے ہمارى سرحد سے باہر رہ گئے۔ اس سانحہ پر ہم بہت مچلے اور ہمارے محترم بزرگوں نے آنسو بہائے مگر صبر شكر كركے بیٹھ گئے۔ جامعہ عثمانيہ، جو قيامِ پاكستان سے قبل اُردو ميں پى ايچ ڈى تك كى تعليم دے رہى تهى، ہندوستان كا حصہ بنتے ہى اس كا ذريعہ تعليم انگريزى كرديا گيا۔ ہم نے خون كے آنسو تو بہت بہائے ليكن آخركارصبر كرليا۔
اہل ’اسرائيل‘ نے ايسا نہيں كيا۔ قيام كے اعلان كے بعد اُردن سے جارى جنگ كے لئے جنگ بندى كا معاہدہ كيا گيا تو مشرقى بيت المقدس اُردن كا حصہ قرار پايا۔ اب ’اسرائيل‘ كے دونوں محترم اداروں ، حداسہ شفاخانہ او رجامعہ عبرانيہ سے تعلق كى يہى صورت ممكن تهى كہ پندرہ دن ميں ريڈ كراس تنظيم كا ايك قافلہ ضرورى ادويات لے كر جاتا اور اشيائے ضرورت كى فہرست لے كر واپس آجاتا۔ وہ اس جامعہ سے جدائى كیسے برداشت كرسكتے تهے جس نے عبرانى زبان كو نئى زندگى بخشى اور اپنى زبان ميں جديد تر تعليم كوممكن بنا كر رٹو طوطوں كى جگہ حقيقى ماہرين تيار كئے، ايسے ماہرين جو ہر امتحان ميں پورے اترتے ہيں ۔ وہ كب يہ برداشت كرسكتے تهے كہ ايسے ماہرين كو جنم دينے والى درسگاہ جس نے ملك كا حصول ممكن بنايا، اس سے منہ موڑ ليں اور آئندہ كى نسل ميں كوئى ايسا ماہر نہ مل سكے جو اس رياست كى تعمير كا فرض انجام دے۔ اس مسئلہ كا حل يہ نكالا گيا كہ مغربى بيت المقدس ميں دونوں اداروں كو از سر نو قائم كيا گيا۔ اگلے اٹهاره سال تك يہ دونوں ادارے بغير كسى تعطل كے نئى عمارتوں ميں رياست كى خدمت كرتے رہے۔
1967ء كى چہ روزہ جنگ كے نتيجے ميں ’اسرائيل‘ نے بيت المقدس كے مشرقى حصہ پر بهى قبضہ كرليا۔ بيت المقدس كى تقسيم تمام يہوديوں كے لئے پہلے دن سے ناقابل برداشت تهى، اب جو موقع ملا تو يہ حساب برابركرديا گيا۔ تمام عالمى اداروں اور اكثر ممالك كے احتجاج كے باوجود بيت المقدس كو ’اسرائيل‘ كا دارالحكومت قرار دے ديا گيا۔ اس پر عالمى احتجاج كى صرف يہ صورت سامنے آئى كہ آج كئى ممالك اپنے سفارت خانے تل ابيب ميں قائم كئے بيٹهے ہيں اور بيت المقدس كو دارالحكومت تسليم كرنے سے انكارى ہيں ۔
جامعہ عبرانيہ اور حداسہ شفاخانہ اپنى اصل عمارتوں ميں منتقل كرديئے گئے۔ ان دوسرى