کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 160
علاوہ ازيں ديگر اہل بيت كرام مثلاً حضرت عباس رضی اللہ عنہما بن ابى طالب اور حضرت جعفر رضی اللہ عنہ بن ابى طالب اورمسلم رضی اللہ عنہ بن عقيل كى اولاد ميں بهى يہ نام آپ كو مليں گے۔ يہاں ان كے ايسے ناموں كا شمار تو مقصود نہيں بلكہ مقصد يہ ہے كہ نام ركهنے كا يہ عمل ہمارے مقصد پر بخوبى دلالت كرتا ہے جيساكہ حضرت اميرالمومنين على رضی اللہ عنہ اور حضرت سيدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سيدنا حسین رضی اللہ عنہ كى اولاد كے ناموں كا ذكر ہوچكا ہے…ان پر اللہ كى طرف سے ہزارہا درود و سلام ہو! مناقشہ شيعہ ميں سے چند لوگ اس بات كاانكار كرتے ہيں كہ حضرت على المرتضىٰ رضی اللہ عنہ اور ان كے صاحبزادوں رضى اللہ عنہ عنہم نے اپنى اولاد كے نام ان ناموں پرركهے هوں ، ليكن يہ ان لوگوں كا طرزِ عمل ہے جنہيں علم الانساب والاسماء كا علم نہيں ہے اور كتابوں سے ان كا تعلق بهى محدود ہے اور بحمداللہ ايسے لوگوں كى تعداد تهوڑى ہے ۔ دوسرى طرف كبار ائمہ اور علمائے شيعہ نے ايسے لوگوں كى ترديد كى ہے،كيونكہ ان ناموں كے وجود كے دلائل حقيقى اور قطعى ہيں اور ان كى اولاد كے وجود پر دال ہيں اور يہ شيعہ كى معتمد كتابوں حتىٰ كہ سانحہ كربلا كى روايات ميں بهى موجود ہيں ،كيونكہ حضرت ابوبكر رضی اللہ عنہ بن على رضی اللہ عنہ بن ابى طالب،اس طرح ابوبكر بن حسن بن على رضی اللہ عنہ اور علاوہ ازيں ديگر نوجوانانِ اہل بيت حضرت سيدنا حسين رضی اللہ عنہ كے ساتھ ہى شہيد ہوئے تهے۔ يہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ كے ساتھ تھے اور شيعہ نے اپنى كتابوں ميں ان كاتذكرہ كياہے اورآپ يہ نہ كہيں كہ ہم’ حسينيات‘ ميں تو يہ نام نہيں سنتے اور نہ ہى ماتم كے دنوں ميں ان كا تذكرہ ہوتا ہے كيونكہ عدمِ ذكر، عدمِ وجود پر دلالت نہيں كرتا۔ كربلا كى آزمائش ميں حضرت عمر رضی اللہ عنہ بن على رضی اللہ عنہ بن ابى طالب اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ بن حسن رضی اللہ عنہ السبط كى جواں مردى ايك ثابت شدہ حقيقت ہے۔ مقصد يہ ہے كہ ائمہ كرام كا اپنى اولاد كے نام، حضرت ابوبكر رضی اللہ عنہ و عمر رضی اللہ عنہ و عثمان رضی اللہ عنہ و عائشہ رضی اللہ عنہا وغيرہم كبار صحابہ كے نام پر ركهنے كا مسئلہ ايسا ہے كہ آپ كو شيعہ كے ہاں سے اس كا تسلى بخش جواب نہ ملے گا، كيونكہ يہ تو ممكن نہيں كہ ہم ناموں كے معاملے كو بلادلالت و معنى قرار ديں اور نہ ہى يہ ممكن ہے كہ ہم اسے اہل السنہ كى شيعہ كتب ميں دسيسہ كارى قرار ديں ، كيونكہ اس طرح كرنے