کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 159
اور خيالى قصوں كاردّ بهى ہے اور دل و جذبات كو اپيل كرنے كاموقع بهى اور اس ميں عقل مندوں كے لئے عقل مندوں كو قائل كرنے كامواد بهى ہے جسے ردّكرنا اور اس كى تاويل كرناممكن نہيں ہے۔ اس تمہيد كے بعد ہم اصل مقصد كى طرف لوٹتے ہيں : (1) اميرالموٴمنين سيدنا على المرتضى رضی اللہ عنہ نے خلفاے ثلاثہ سے شديد محبت كى بنا پر اپنے چند بچوں كے نام ان كے ناموں پرركهے اور وہ يہ ہيں : ٭ ابوبكر بن على بن ابى طالب جو اپنے بهائى حضرت حسین رضی اللہ عنہ كے ساتھ كربلا ميں شہيدہوئے۔ان پراور ان كے باپ پر اعلىٰ و افضل درود وسلام ہو۔ ٭ عمر بن على بن ابى طالب جو اپنے بهائى حسین رضی اللہ عنہ كے ساتھ معركہ كربلا ميں شہيد ہوئے۔ ان پر اور ان كے باپ پر اعلىٰ و افضل درود و سلام ہو۔ ٭ عثمان بن على بن ابى طالب جو اپنے بهائى حسین رضی اللہ عنہ كے ساتھ حادثہ كربلا ميں شہيد ہوئے۔ ان پر اور ان كے باپ پر اعلىٰ و افضل درود و سلام ہو۔ (2) اميرالمومنين سيدنا حسن رضی اللہ عنہ بن على رضی اللہ عنہ بن ابى طالب نے جنہيں عظيم قربانى كى بدولت فرشتہ رحمت كا لقب ديا گيا… اپنى اولاد كے نام ٭ ابوبكر بن حسن رضی اللہ عنہ بن على المرتضىٰ رضی اللہ عنہ ٭ عمر بن حسن رضی اللہ عنہ بن على المرتضىٰ رضی اللہ عنہ ٭ طلحہ بن حسن رضی اللہ عنہ بن على المرتضىٰ رضی اللہ عنہ ركهے اور يہ سب اپنے چچا سيدنا حسين بن على رضی اللہ عنہ كے ساتھ كربلا ميں شہيد ہوئے۔ (3)رياضِ رسول كے مشك بارپهول سيدنا حسین رضی اللہ عنہ نے بهى اپنے بيٹے كانام ٭ عمربن حسین رضی اللہ عنہ ركها۔ (4)مدعيانِ حب ِاہل بيت كے چوتهے امام سيدالتابعين على بن حسين رضی اللہ عنہ ، زين العابدين نے اپنى بيٹى كا نام ٭ عائشہ بنت على بن حسین رضی اللہ عنہ ركها اور ان سے ان كى نسل بهى موجود ہے۔2