کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 132
جات كے موضوعات ملاحظہ فرمائيے جو جسٹس (ر) منير احمد مغل، حافظ عبد الرحمن مدنى اورمولانا متين ہاشمى جيسے كہنہ مشق اساتذہ اور محققين كى زير نگرانى تيار ہوئے … (1)حدود آرڈيننس كا جائزہ از عبد اللہ سليم (2)اتحاد بين المسلمين از غلام نبى زاہد (3) اسلام ميں جيل كانظام از مياں اختر على (4)انقلابِ ايران؛ايك جائزہ از جميل اعوان (5)بلاسود بينكارى از منور اقبال (6)اجتہاد او رجديد مفكرين از جليل الرحمن (7)اسلام او رسائنس از خالد حسين انصارى (8)اسلام ميں بٹائى اور ٹهيكہ از ذكاء اللہ (9)پاكستان كے عائلى قوانين كا جائزہ از چوہدرى محمد انور (10) وحدتِ امت مسلمہ او رتعبيردين ميں اختلاف از ملك حسن اختر اعوان ٭ وفاق المدارس السلفيہ نے سال 2003ء ميں تحقیقى مقالہ كے لئے جن موضوعات كا اعلان كيا ، ان ميں چند ايك حسب ِذيل ہيں : ٭ انكم ٹيكس و ديگر ٹيكسوں كى شرعى حيثيت ٭ طب نبوى او رجديد سائنس ٭ اسلام ، اشتراكيت اور سرمايہ دارى ٭ اسلام كا نظامِ احتساب ٭ اسلام كا نظام عدل ٭ اسلامى نظام تعليم كے خدوخال ٭ اسلام كا اقتصادى نظام ٭ عربى زبان پر قرآن مجيد كے اثرات ٭ تنظيم المدارس (بريلوى مكتب ِفكر )نے سال 2003ء ميں تحقیقى مقالہ كے لئے 15/موضوعات كا اعلان كيا ، ان ميں چند ايك حسب ِذيل ہيں : ٭ ويزہ كى خريد وفروخت كى شرعى حيثيت ٭ عورت كى ملازمت كى شرعى حيثيت و حدود ٭ وصيت بالاعضاء كى شرعى حيثيت ٭ جديد ميڈيا سے تبليغ ميں تصوير كا مسئلہ ٭ غيرمسلم حكومتوں سے تعاون كا شرعى حكم اور حدود ٭ جہاد او ردہشت گردى حدود وقصاص آرڈيننس پر اعتراضات كا علمى و تحقیقى جائزہ ٭ تصوف اور تعمير سيرت بعض مدارس ميں آخرى كلاسوں ميں بحث لكھنے كا فن بهى پڑهايا جاتا ہے اور عربى زبان ميں اس موضوع پر كئى كتب اساتذہ اور طلبا كے زير مطالعہ رہتى ہيں جن پر كہنہ مشق اساتذہ محاضرات بهى ديتے ہيں ۔