کتاب: محدث شماره 282 - صفحہ 121
کتاب: محدث شماره 282 مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور ترجمہ: بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ فکرو نظر دينى مدارس ميں تحقیق و صحافت كاجائزہ چند سالوں سے برصغير كے دينى مدارس مغرب كا شديد ہدفِ تنقيدہيں ۔ امريكى پاليسى كے مطابق اُنہيں سب سے زيادہ خطرہ مدارسِ دينيہ كے پروردہ مسلمانوں سے ہے۔ مدارس كى اہميت، استعدادِ كار ميں اضافے، معاشرے ميں نمو اور اثر پذيرى نيز ماضى وحال كو پيش نظر ركھتے ہوئے مستقبل كى لائحہ بندى كے لئے اسلام آباد كے معروف ادارے ’انسٹيٹيوٹ آف پاليسى سٹڈيز‘IPS نے ملك كے اہم شہروں ميں دينى مدارس پر مختلف سيمينارز كاايك سلسلہ چند ماہ سے شروع كرركها ہے جس كے ذريعے نہ صرف اہل علم كو مدارس كى صورتِ حال اور كاركردگى سے متعارف كرانے بلكہ مدارس ميں اصلاحِ احوال كى موزوں اور مثبت تجاويز سامنے لانے كا نيك مقصد پيش نظر ہے۔ اسى سلسلے كا تيسرا سيمينار 21/ جولائى 2004ء كو پنجاب يونيورسٹى ميں شيخ زايد اسلامك سنٹر كے تعاون سے سنٹر كى لائبريرى ميں راوٴنڈ ٹيبل پرمنعقد ہوا۔صبح 10 تا 3بجے عصر تك جارى رہنے والے اس سيمينار ميں ڈاكٹر محمد رفيق سابق وائس چانسلر پنجاب يونيورسٹى كى زير صدارت پہلا سيشن، جبكہ پروفيسر ڈاكٹر اكرم چوہدرى ڈين آف اورينٹل سائنسز كى زير صدارت دوسرا سيشن ہوا۔ ممتاز ماہرين تعليم، شعبہٴ اردو ،ابلاغيات اور اسلاميات كے پروفيسرز، يونيورسٹى كے سابق وائس چانسلرز اور جيد علما اس راوٴنڈ ٹيبل سيمينارميں شريك ہوئے۔ نمائندہ علما اور ممتاز دانشوروں نے زير بحث موضوع پر اپنے خطابات پيش كيے۔سيمينار كى ديگر تفصيلات سے صرف ِ نظر كرتے ہوئے زير نظر سطور ميں مدير محدث كا اضافہ ونظر ثانى شدہ خطاب ملاحظہ فرمائيے: سب سے پہلے تو مجوزہ موضوع كے بارے ميں چند گذارشات پيش خدمت ہيں … تحقیق و صحافت دونوں كے دائرہ كار اور تقاضے جداگانہ ہيں ۔ صحافت جو ابلاغ كا اہم ترين