کتاب: محدث شماره 281 - صفحہ 87
الجَنَّةَ وَاِنَّ رِيْحَهَا لَتُوجَدُ مِنْ مَسِيْرةِ اَرْبَعِيِْنَ عَامًا) ”جو کوئی معاہد کو قتل کرے گا اسے جنت کی خوشبو نصیب نہ ہو گی۔ حالانکہ اسکی خوشبو 40 برس کی مسافت سے بھی محسوس ہو گی “ (ابن ماجہ: کتاب الدیات ، باب من قتل معاہدا 2/896) ایک اور حدیث میں آپ سے منقول ہے : لِكُلِّ غَادِرٍ لِواءٌ يَومَ الِقَيامَةِ يُرْفَعْ لَه بِقَدرِ غَدْرِهَ الَا وَلاَ غَادِرٌ اَعْظَمُ غَدْرًا مِنْ اَمِيرٍ عَامَةٍ (مسلم:کتاب الجہاد،باب تحریم القدر 5/143) ”ہر ڈار عہد شکن کی بے ایمانی کا اعلان کرنے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ھو گا جو اس کے غدر کے ہم قدر ہو گا اور یاد رکھو کہ جو سردار قوم غدر کرے اس سے بڑا کوئی غدار نہیں ۔“ خارجہ تعلقات میں ایفاء عہد کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ غالب قومیں ہمیشہ بدعہدی کرتی ہیں اور اس کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کر لیتی ہیں لیکن مسلمانوں کو اس امر کا شدت سے پابند بنایا گیا کہ وہ بدعہدی سے پرہیز کریں ۔ عمرو بن عتبہ رحمۃ اللہ علیہ نے امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو حالت صلح میں جنگ کی تیاری میں بھی عہد کی پابندی کا احساس دلاتے ہوئے حضور اکرم کا قول روایت کیا: مَنْ كَانَ بَيْنَه وَبَيْن قَوْمٍ عَهْدٌ فلا يُحِلَّنَّ عهداً ولا يَشُدَّنَّه حَتَّى يَمْضى اَمَدُه أو يُنْبَذَ اِلَيْهِم عَلٰى سَواءٍ (ابوداود:کتاب الجہاد،باب ما يومر من انضمام العسكر3/95) نظم و ضبط:دورِ حاضر کی فوجوں کا نظم و ضبط شاندار ہے۔ مغرب نے بالخصوص اس نظم و ضبط میں کا فی پیش رفت کی ہے، لیکن جنگ کے دنوں میں دشمن کے عام لوگوں کو تنگ کرنے کے سلسلے میں کوئی اصول و ضوابط موجود نہیں ہیں ۔ حضور اکرم نے آج سے چودہ سو برس پہلے نظم و ضبط اور عام انسانوں سے عدم تعرض کے بارے میں واضح ہدایات دی تھیں ۔ اسلام سے پہلے کی تمام جنگیں خواہ عربوں کی ہوں یا عجمیوں کی، لوٹ مار اور وحشت وظلم کی آئینہ دار تھیں ۔ آپ نے مجاہدین کو خبردار کرتے ہوئے فرمایا: (مَنْ ضَيَّقَ مَنِزْلاً وَقَطَع طَرِيْقاً فلاجِهَادَ لَه) (ترمذی، کتاب السیر، باب ما جاء فى الغدر 4/143، ابو داود کتاب الجہاد، باب فی الامام 3/190۔191) ”جو کوئی منزل کو تنگ کرے گا یا راہ گیروں کو لوٹے گا اس کا جہاد نہیں ہو گا۔“ اسی طرح آپ نے ایک موقع پر فرمایا: (إنَّ تَفَرُّقَكُم فِى هذِه الشِعَابِ وَالْاَوْدِيَةِ اِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ) (ابوداود:كتاب الجهاد،باب ما يومر من انضمام العسكر 379)