کتاب: محدث شماره 281 - صفحہ 53
کرے“ )یعنی اگر وہ چلو برابر خون بہائے گا تو اسمیں اور جنت میں فاصلہ کردیا جائے گا) (صحیح بخاری: 7152) ٭ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ امام طبرانی رحمۃ اللہ علیہ کے ہاں یہ حدیث مرفرع بھی بیان ہوئی ہے۔ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے سنا: ( لَا يَحُولَنَّ بَيْنَ أَحَدِكُمْ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ وَهُوَ يَرَاهَا مِلْءُ كَفِّ دَمٍ مِنْ مُسْلِمٍ أَهْرَاقَه بِغَيْرِ حِلِّه ) (فتح الباری: 13/130) کہ ”تمہارے اور جنت کے درمیان اگرچہ تم جنت کو دیکھ رہے ہو … ایک مسلمان کا چلو برابر خون بھی ہر گز حائل نہ ہو جس کو تم نے ناحق بہایا ہو۔“ اگر اس حدیث کے مرفوع ہونے کی تصریح نہ بھی ہو تب بھی یہ حدیث حکماً مرفوع ہے، کیونکہ ایسی بات صحابی اپنے اجتہاد سے نہیں کہہ سکتا۔ بہرحال اس حدیث مبارکہ میں بغیرحق کے مسلمانوں کا خون بہانے پر بہت شدید وعید ہے۔ (19)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( وَمَنْ خَرَجَ عَلَىٰ أُمَّتِي يَضْرِبُ بِرَّهَا وَفَاجِرَهَا، وَلَا يَتَحَاشّ مِنْ مُوٴْمِنِهَا، وَلَا يَفِي لِذِي عَهْدٍ عَهْدَه، فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ) (صحیح مسلم: 1848)کہ ”اور جس شخص نے میری امت پر اس طرح خروج کیا کہ وہ ہر نیک وبد کو مارتا ہے، اور موٴمن شخص کے معاملے میں انجام سے نہیں ڈرتا، اور جس سے وعدہ کیا ہو اس سے وعدہ بھی پورا نہیں کرتا تو نہ تو اُس کا مجھ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی میرا اُس سے۔“ ٭ ذیل میں وہ احادیث ہیں جو اگرچہ صحیح بخاری و مسلم میں نہیں لیکن ان کو امام منذری رحمۃ اللہ علیہ سے اپنی کتاب الترغیب و الترہیب میں بیان کیاہے اور امام محمد ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ ان تمام کو اپنی صحیح الترغیب والترہیب میں بھی ذکر کیا ہے۔ (الترغیب :3/293 وما بعدہ) (20)سیدنا برا بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لَزَوَالُ الدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ قَتْلِ مُوٴْمِنٍ بِغَيْرِ حَقٍّ، وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ سَمَاوَاتِه وَأَهْلَ أَرْضِه اشْتَرَكُوا فِي دَمِ مُوٴْمِنٍ لَأَدْخَلَهُمُ النَّارَ) کہ ”البتہ پوری دُنیا کا تباہ وبرباد ہوجانا اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایک مومن شخص کے ناحق قتل ہونے سے ہلکا ہے۔ اور اگر آسمان وزمین میں رہنے والے تمام افراد ایک مومن شخص کے قتل میں شریک ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ سب کو جہنم میں داخل کر دیں گے۔“ ٭ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: