کتاب: محدث شماره 281 - صفحہ 51
”یقینا ناحق خون بہانا ان اُمور میں سے ہے جو انسان کو گھیر لیتے ہیں اور ان سے چھٹکارا ممکن نہیں ۔“
(11)سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
( تُبَابِعُونِي عَلَىٰ أَنْ لَا تُشْرِكُوْا بِاللهِ شَيْئًا وَلَا تَزْنُوا وَلَا تُسْرِقُوا وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ، فَمَنْ أَوْفَىٰ مِنْكُمْ فَأَجْرُه عَلَى اللهِ، وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذٰلِكَ فَعُوقِبَ بِه فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَه، وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذٰلِكَ فَسَتَرَهُ اللهُ عَلَيْهِ فَأَمْرُه إِلَى اللهِ إِنْ شَآءَ عَفَا عَنْهُ وَإِنْ شَآءَ عَذَّبَه ) (صحیح بخاری: 18، صحیح مسلم: 1709، یہ الفاظ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے ہیں )
”مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ تم اللہ کے ساتھ کچھ بھی شرک نہ کرو گے، نہ زنا کرو گے، نہ چوری کرو گے اور نہ ہی کسی ایسے نفس کو جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے ناحق قتل کرو گے۔ جس نے یہ بات پوری کی تو اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ہے، اور ان میں سے کچھ بھی کیا اور پھر دُنیا میں ہی اس کی سزا پاگیا )حد کی صورت میں ( تو وہ اس کے لئے کفارہ ہوگا، اور جس نے ان میں کچھ کیا لیکن اللہ نے اس پر پردہ ڈال دیا )یعنی اسے اس کی دُنیا میں سزا نہ ملی( تو اس کا معاملہ قیامت کے دن اللہ پر ہوگا چاہے تو معاف کردے اور چاہے تو اس کو عذاب دیدے۔“
(12)سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلاحَ فَلَيْسَ مِنَّا ) (صحیح بخاری: 6874، صحیح مسلم: 161)
کہ ”جس کسی نے ہم میں کسی پر ہتھیار اٹھایا تو وہ ہم میں سے نہیں ۔“
(13)سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
( لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لآ إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَّا بِإِحْدَىٰ ثَلاثٍ:النَّفْس بِالنَّفْسِ، وَالثَّيِّب الزَّانِي، وَالْمُفَارِق لِدِينِه التَّارِك لِلْجَمَاعَةِ)(صحیح بخاری: 6878، صحیح مسلم: 1676)
”کسی مسلمان … جو گواہی دیتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور میں )محمد( صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کا رسول ہوں … کا خون تین باتوں کے علاوہ جائز نہیں : جان کے بدلے جان، شادی شدہ زانی اور مسلمان کی جماعت کو چھوڑ کر اپنے دین سے الگ ہونے والا۔“
(14)سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُه كُفْرٌ )(صحیح بخاری: 48، صحیح مسلم: 116)