کتاب: محدث شماره 281 - صفحہ 46
وَالْأَنْفَ بِالْأَنْفِ وَالْأُذُنَ بِالْأُذُنِ وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ ﴾ کہ”اور ہم نے یہودیوں کے ذمہ تورات میں یہ بات مقرر کر دی تھی کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور دانت کے بدلے دانت اور خاص زخموں کا بھی بدلہ ہے۔“(المائدۃ: 45) مسلمان کااپنے آپ کو عمداً (جان بوجہ کر) یا غلطی سے قتل کرنا (1)اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ يٰٓأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا، وَمَنْ يَفْعَلْ ذٰلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوفَ نُصْلِيهِ نَارًا وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرًا﴾(النساء: 29، 30) ”اے ایمان والو! اپنے آپس کے مال ناجائز طریقہ سے مت کھاؤ، مگر تمہاری آپس کی رضامندی سے خرید وفروخت ہو، اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو، یقینا اللہ تعالیٰ تم پر نہایت مہربان ہے اور جو شخص یہ سرکشی اور ظلم کرے گا تو عنقریب ہم اس کو آگ میں داخل کریں گے اور یہ اللہ پر آسان ہے۔“ (2)سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَنْ قَتَلَ نَفْسَه بِشَىْءٍ فِي الدُّنْيَا عُذِّبَ بِه يَوْمَ الْقِيَامَةِ)(بخاری: 6047،مسلم: 176) ”جس شخص نے اپنے آپ کو جس چیز کے ساتھ قتل کیا تو اسے قیامت کے دن اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا۔“ (3)سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( مَنْ تَرَدَّىٰ مِنْ جَبَلٍ فَقَتَلَ نَفْسَه فَهُوَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ يَتَرَدَّىٰ فِيهِ خَالِدًا مُخَلَدًا فِيهَا أَبَدًا، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَه بِحَدِيدَةٍ فَحَدِيدَتُه فِي يَدِه يَجَأُ بِهَا فِي بَطْنِه فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا )(صحیح بخاری: 5778، صحیح مسلم: 175) ”جس شخص نے پہاڑ سے اپنے آپ کو گرا کر ہلاک کر دیا تو جہنم میں بھی وہ ہمیشہ ہمیشہ اپنے آپ کو گراتا رہے گا۔ اور جس شخص نے اپنے آپ کو کسی ہتھیار سے قتل کیا تو جہنم میں وہ ہتھیار اس کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ اسے اپنے پیٹ میں ہمیشہ ہمیشہ گھونپتا رہے گا۔“ (4)سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( الَّذِي يَخْنَقُ نَفْسَه يَخْنَقُهَا فِي النَّارِ، وَالَّذِي يَطْعَنُهَا يَطْعَنُهَا فِي النَّارِ )