کتاب: محدث شماره 281 - صفحہ 32
چوکس رہنے کی ہدایت۔ کوئٹہ، گوادر اور کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں اور سیاسی تشدد کے واقعات بھی پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال خراب ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں ۔ امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی یہ وارننگ اس سے قبل بھی ایک ماہ قبل دی جاچکی ہے۔“ (روزنامہ نوائے وقت، لاہور : 14 مئی) روزنامہ نوائے وقت نے اگلے روز اس وارننگ پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے لکھا : ”امریکہ کی یہ تشویش بجا ہے کیونکہ اس خطے کے حالات کو متزلزل کرنے اور عوام الناس کو گونا گوں پریشانیوں سے دوچار کرنے کی بنیادی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ اس کی ایک وجہ امریکی فوج کی پاک سرحدوں میں دراندازی بھی ہے جبکہ امریکہ کا یہ حالیہ بیان پاکستان کو عالمی سطح پربدنام کرنے کی سازش ہے۔ پاکستان کو ریڈ الرٹ قرار دے کر امریکہ عملی دشمنی کررہا ہے اور پاکستان کی شہرت کو داغدار بنانے کے علاوہ سرمایہ کاری کے راستے بند کررہا ہے۔“ (اداریہ : 15/مئی2004ء) ٭ جولائی کے آغاز میں امریکی سفارتخانہ اور برطانوی سفارتخانہ بند کردیا گیا۔ ٭ پاکستان کے بارے امریکی عزائم اس رپورٹ سے ظاہر ہوتے ہیں جو ایک امریکی تھنک ٹینک نے پیش کی ہے : ”عراق کے بعد پاکستان امریکہ کا نیاتھیٹر بنے گا۔ امریکہ کے جغرافیائی و سیاسی تھنک ٹینک اسٹرٹیجک فور کاسٹنگ کی تجزیاتی رپورٹ… 30 جون کو نئی عراقی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ اپنی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کرلے گا۔ امریکی انتخابات سے بھی اس میں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ جان کیری نے بھی القاعدہ کو اولین ترجیح قرار دیاہے۔ ادارے نے مشرف حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے جہادیوں کے خلاف کوئی سنجیدہ کارروائی نہیں کی۔ واشنگٹن اپنا دباوٴ اس حد تک بڑھائے گا کہ مشرف کو عسکریت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔“ (روزنامہ نوائے وقت:10 جون) 15 مئی کو یہی بات جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید نے بھی کہی کہ امریکہ کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا۔ ان رپورٹوں اور خبروں کی موجودگی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے پاکستان اور سعودی عرب میں اسرائیل و بھارت کی مدد سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی سرپرستی کررہاہے۔ اس سلسلے میں مختلف محروم طبقات اس کے آلہ کار ہیں ۔ بھارت کی دلچسپی بھی یہی ہے کہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں میں پاکستان کو اس قدر الجہا دیا جائے کہ اسے داخلی مسائل سے ہی فرصت نہ ملے، نیز دہشت گردی کے اس بہانے سے ملک