کتاب: محدث شماره 281 - صفحہ 27
دیگر ممالک میں دخل اندازی اور من مانے مقاصد حاصل کرنے کے لئے زیادہ پرپیچ طریقے اختیار کر لئے ہیں ۔ان طریقوں کاحاصل یہ ہے کہ استعمال ہونے والے کو بھی اس امر کا اندازہ نہیں ہوتا کہ اسے کس طرح اپنے من مانے مقصد کی تکمیل کے لئے استعمال کیاجارہا ہے۔ ان نفسیاتی طریقوں اور پیچیدہ حربوں کے ذریعے مذموم مقاصد یوں پورے کئے جاتے ہیں کہ اصل دہشت گرد کا سراغ ہی نہیں ملتا۔ ایسی ہی شاطرانہ چالبازی کاایک شاہکار 11ستمبر کا حادثہ بھی تھا، جس کی تحقیقات ابھی تک منظر عام پر تو نہیں آئیں لیکن اس واقعے سے عالمی سیاست میں من مانے مقاصد دہونس اور دھاندلی سے پورے کئے جا چکے ہیں ۔ یوں تو اس واقعہ کے سلسلے میں اُردو، انگریزی کتب میں سینکڑوں صفحات شائع ہوچکے ہیں لیکن ایک تازہ گواہی کے طور پر روزنامہ نوائے وقت کا اقتباس ملاحظہ ہو : ”حقیقت یہ ہے کہ 11 ستمبر 2001ء کے واقعہ کا ماسٹر مائنڈ صیہونی اسرائیل تھاجس کا ثبوت خود امریکی ذرائع ابلاغ اور سینئر پارلیمنٹرین ڈیوڈ ڈیوک اپنی تجزیاتی رپورٹوں میں پیش کرچکے ہیں کہ اس روز 400 یہودی ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے غیر حاضر رہے کیونکہ انہیں ہنگامی پیغام ملاتھا کہ اپنے کام پرنہ جائیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس واقعے میں زندگی ہارنے والے اکثر ہندو عیسائی اور مسلمان تو تھے مگر کوئی یہودی نہ تھا…“ (اداریہ، 3 جون 2004ء) مگر اس ماسٹر مائنڈ یہودی پلان کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اس کو یہودی ہی روبہ عمل لائیں بلکہ عین ممکن ہے کہ مسلمانوں کے امریکہ مخالف جذبات کو نفسیاتی حربوں سے اس طرح کام میں لایا گیا ہو کہ تصویرکے سامنے کے رخ پر وہ نظر آئیں اور تمام تر عتاب و عقاب انھی کے حصے میں آئے۔ اس قدر جامع او رمکمل منصوبہ بندی ویسے بھی جذباتی اور دہشت پسندانہ خیالات رکھنے والے نوجوان نہیں کرسکتے، اس کے لئے کسی ٹھنڈے دل و دماغ اور غیر معمولی وسائل رکھنے والے گروہ کی ضرورت ہے جو ہرطرح کی معلومات سے بھی مسلح ہو۔ 11 ستمبر کا واقعہ یوں توہمارا موضوع نہیں لیکن پاکستان کے موجودہ دہشت گردی کے واقعات کی منصوبہ بندی جاننے کے لئے اس پر پیچ طریقہ واردات کو سمجھنا اشد ضروری ہے۔ اس سلسلے میں باخبر حضرات کا کہنا ہے کہ اسلام پسند نوجوانوں کو اسلام کے نام پر قربانی کے لئے تیار کرنا سب سے آسان ہے کیونکہ یہی وہ مذہب ہے جو آخرت کا مکمل اور جامع تصور پیش کرتا ہے۔ چنانچہ اسلام پسند نوجوانوں کو صرف اس امر کایقین دلانا کافی ہے کہ فلاں کام غلط