کتاب: محدث شماره 281 - صفحہ 25
پرویز مشرف اور کور کمانڈر کراچی کو بھی ٹارگٹ بنایا گیا لیکن یہ دونوں حضرات محفو ظ رہے۔
(2)قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے واقعات: ان میں بلوچستان کے اکثر و بیشتر واقعات مثلاً گوادر، سوئی ائیر پورٹ، بجلی سپلائی اور گیس پائپ لائن کا انقطاع اور اُچ شریف میں بجلی سپلائی کا انقطاع جیسے آٹھ واقعات شامل ہیں ۔
(3)مذہبی نوعیت کے واقعات میں پانچ واقعات شامل ہیں ، جن میں دو مذہبی شخصیات کونشانہ بنانے کے علاوہ تین مذہبی اجتماعات پرفائرنگ اور دھماکہ کے اقدامات شامل ہیں ۔
(4)سیاسی نوعیت کے واقعات میں بنیامین رضوی، جنرل پرویز مشرف، کورکمانڈر کراچی، منور سہروردی، مجلس عمل کے جلوس پر فائرنگ کی وارداتیں شامل ہیں ۔
(5)عمومی دہشت گردانہ مقاصد کے لئے سابقہ تمام تر واقعات کے علاوہ سیالکوٹ کا بم دھماکہ اور لاہور میں چہ افراد کا اجتماعی قتل کاتذکرہ کیا جاسکتا ہے۔
کراچی کے مختلف واقعات (مثلاً مجلس عمل کاجلوس، مفتی شامزئی او رمنور سہروردی کے قتل) کاالزام متاثرین نے متحدہ قومی موومنٹ پر عائد کیا ہے۔ کیونکہ انہیں سابقہ وزیر اعلیٰ کے بارے میں بعض تحفظات تھے، اور وہ حکومت اور اختیارات میں من مانی تبدیلیاں چاہتے تھے۔ جہاں تک متحدہ کا تعلق ہے تو ماضی میں بھی ایم کیو ایم ماوراے عدالت قتل اور جبر و تشدد کے علاوہ ٹارچر سیلوں اور دہشت گردی میں مشہور رہی ہے۔ جبکہ بعض مذہبی جماعتوں پر بھی اس کا الزام لگتا رہا ہے۔ سپاہ ِ صحابہ رضی اللہ عنہم سے کے بطن سے پیدا ہونے والی تنظیموں جیش محمد، لشکر ِجھنگوی اور ملت اسلامیہ وغیرہ پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے بعض شواہد بھی موجود ہیں ۔
بلوچستان میں قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے پیچھے باخبر حلقے بعض بلوچ قبائل کی کارروائی قرار دیتے ہیں ۔ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے، ان میں آباد بعض قبائل بالخصوص بگٹی قبیلہ اس حوالے سے ماضی میں اقدامات کرتا آیا ہے، رائلٹی کے نام پر وہ حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں اور حکومت و قبائل کے مابین مسلح تصادم بھی ہوچکے ہیں ۔بگٹی قبیلہ کی بزنجو قبائل سے روایتی مخاصمت بھی ان واقعات کے پس پردہ ہے، اس لئے بلوچستان کے دہشت گردانہ واقعات کا پس منظر یہ بھی ہوسکتا ہے۔مزید برآں بلوچستان میں قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے واقعات کے پیچھے ہمسایہ ممالک کے تخریب کار عناصر کا ہاتھ بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ایسے ہی ملک بھر میں پھیلی موجوہ دہشت گردی کو بعض باخبر حلقے بجلی، پانی اور گیس کی صوبائی