کتاب: محدث شمارہ 279 - صفحہ 97
نفاذ كے لئے پالیسیاں بنائى جارہى ہيں ، ان كو قبل از وقت بے نقاب كركے ان كے خلاف زبردست تحريك برپا كرنى چاہئے۔
مذكورہ قاديانى پروفيسر پرويز ہود بهائى كو 14؍ اگست 2001ء كے موقع پر ستارہٴ امتياز سے بهى نوازا گيا۔ نہايت افسوس كا مقام ہے كہ كسى بهى حلقے سے نظريہٴ پاكستان كے مخالف كى اس عزت افزائى پر احتجاج نہيں كيا گيا۔ اگرہمارى دينى اور وطنى حمیت كى يہ صورت ہے تو پهر ہميں يہ شكايت زيب نہيں ديتى كہ امريكہ كے حكم پر ہمارے تعليمى نصاب سے قرآنِ پاك كا ترجمہ خارج كرديا گيا ہے۔