کتاب: محدث شمارہ 279 - صفحہ 86
اسے مسلم اور غير مسلم تہذيبوں كى جنگ ہى كا ايك حصہ قرار دے سكتے ہيں ۔[1] جبكہ اس مہم كى كاميابى كے امكانات صرف اس صورت ميں ہيں جبكہ اسے اسلام اور كفر كے دائرے سے نكال كر خالصتاً انسانى حقوق اور شخصى آزاديوں كے اُصول كے تحت آگے بڑهايا جائے۔ يہ درست كہ حجاب ہمارے دينى شعائر كا حصہ ہے اور يہ محض ايك ملبوساتى علامت يا پہناوا نہيں ہے۔ ليكن اسلام سے متصادم مغرب ميں يہ دليل شايد ہى كوئى پذيرائى حاصل كرسكے۔ اگر حجاب كے خلاف پابنديوں كو ان ممالك كے اپنے دساتير اور قوانين كے ساتھ ساتھ