کتاب: محدث شمارہ 279 - صفحہ 56
خاں نے چيكوسلواكيہ اور اشتراكى ممالك كے كئى دورے كئے، اور روس نے واخان كا علاقہ ان كے دائرۂ اختيار ميں دے ديا، جہاں انہوں نے ايئرپورٹ اور ميزائلوں كے اڈے بهى بنائے۔ روس كے اشتراك سے ايك زيرزمين سرنگ كى كھدائى شروع كى گئى جو واخان كو چترال اور گلگت سے ملاتى۔ روس سے اس معاہدے ميں ان دنوں بهارت بهى شريك ِكار تها۔
دوسرى طرف پاكستان كے شمالى علاقہ جات ميں آغا خانى متعدد بار عوامى رائے دہى كا مطالبہ كرچكے ہيں ، 1982ء ميں ان علاقوں ميں پيدا ہونے والى كشيدگى كے نتيجے ميں آغا خانيوں كا يہ مطالبہ سامنے آيا كہ ان علاقوں سے سنّيوں كو نكالا اور ملك كے ديگر حصوں سے آغا خانيوں كو يہاں لا كر آباد كيا جائے۔ صدر ضياء الحق سے آغا خاں نے شمالى علاقہ جات كو مستقل صوبہ بنانے اور اس كے تمام اخراجات اٹهانے كى درخواست بهى كى۔ ان علاقوں ميں بزورِ بازو قبضہ برقرارركهنے كے لئے ’فدائى فورس‘ كے نام سے آغا خانى رضا كار سكاؤٹ تنظيم بهى منظم طور پر كام كررہى ہے۔ آغا خانيوں كو بڑى مقدار ميں اسلحہ بهى فراہم كيا گيا ہے چنانچہ گلگت كے فرقہ وارانہ فسادات ميں اسلحہ سے بهرى ہوئى آغا خانى گاڑياں برآمد كى جا چكى ہيں ۔
مسئلہ كشمير اور آغا خانى
روس اورپاكستان كے تعاون سے آغا خانى سٹيٹ بنانے ميں وقتى ناكامى كے بعد ان دنوں آغا خانى واحد سپر پاور امريكہ كے ايجنٹ كا كردار ادا كررہے ہيں ، روس كے افغانستان ميں ہزيمت پانے كے بعد امريكہ كى طرف سے پہلے پہل آغا خانيوں كو افغانستان ميں آباد كارى كا مشن بهى انہيں سونپا گيا، ليكن اب ايك اور سمت تيزى سے كام جارى ہے۔
بهارت نے پاكستان كے ساتھ جس بنياد پر جنگ كى بجائے صلح كا رنگ اختيار كرنا شروع كيا ہے ، اس كى وجہ وہ امريكى حكمت ِعملى ہے جس كى رو سے كشمير كو 3 حصوں ميں تقسيم كرديا جائے گا۔ سرحدوں سے اپنى افواج كو واپس بلانے اور لب ولہجے ميں نرمى اختيار كرنے كى اصل وجہ يہ ہے كہ بهارت كو كشمير ميں اپنا مطلوبہ حصہ دينے كى امريكى ضمانت فراہم كى گئى ہے۔ يہى وجہ ہے كہ امريكہ كے زير سايہ كشمير كى 580 كلوميٹر لمبى لائن آف كنٹرول ميں سے 360 كلوميٹر پر آہن وفولاد كى ناقابل عبو رباڑ لگا ئى جا چكى ہے اور باقى ماندہ حصے پر 31؍مئى 2004ء تك كام مكمل ہوجائے گا۔فى كلوميٹر 32 لاكہ روپے كے خرچ سے كهڑى كى جانے والى اس باڑ