کتاب: محدث شمارہ 279 - صفحہ 104
”ہميشہ سچ بولو، سچائى جنت كى طرف لے جاتى ہے۔ جوشخص سچ بولتا اور سچ كى كوشش كرتا رہتا ہے، اسے اللہ تعالىٰ كے ہاں سچا لكھ ديا جاتاہے۔ اور جهوٹ سے بچو، بے شك جهوٹ گناہوں كى طرف لے جاتا ہے اور گناہ جہنم ميں لے جاتے ہيں ۔ جو شخص ہميشہ جهوٹ بولتا اور جهوٹ كى كوشش كرتا رہتا ہے، اسے اللہ تعالىٰ كے ہاں بهى جهوٹا لكھ ديا جاتاہے۔“ (7) حضرت سعد بن ابى وقاص رضی اللہ عنہ سے روايت ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمايا: (يطبع الموٴمن على كل خصلة غير الخيانة والكذب)(بزار بسند قوى كمافى فتح البارى: 10؍508 وفيض القدير 6؍463) ”موٴمن كو خيانت او رجهوٹ كے علاوہ ہر وصف اور خصلت پر پيدا كيا جاتا ہے۔“ (8)حضرت اسماء بنت يزيد بن سكن رضی اللہ عنہا فرماتى ہيں كہ ”ميں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا كو تيار كيا۔پهر ميں آپ كى خدمت ميں آئى اور آ پ كو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا كے پاس آنے كى دعوت دى۔ آپ تشريف لائے، اور ان كے ساتھ بیٹھ گئے۔ پهر دودہ كاايك برتن پيش كياگيا۔ آپ نے دودہ نوش فرمانے كے بعد وہ پيالہ عائشہ رضی اللہ عنہا كو ديا تو انہوں نے شرم كى وجہ سے سر جھكا ليا۔ ميں نے ڈانٹا اور كہا: نبى صلی اللہ علیہ وسلم كے ہاتھ سے پيالہ لے لو۔ چنانچہ انہوں نے پيالہ لے كر كچھ دودہ پى ليا۔ پهر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ سے فرمايا: اپنى خادمہ كو پكڑا دو۔ اسماء كہتى ہيں كہ ميں نے كہا: يارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپمزيد نوش فرمائيں او رپهر مجهے ديں ۔ پهر ميں نے پيالہ لے كر اپنے گهٹنے پرركها اور اسے گھما كر غور سے ديكهنے لگى كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے كس جگہ اپنا منہ مبارك ركھ كر دودہ نوش فرمايا ہے۔ پهر آپ نے مجهے فرمايا: باقى دودہ ان عورتوں كو پلا دو۔ عورتوں نے كہا: ہميں حاجت نہيں ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمايا: (لا تجمعن جوعا وكذبا )”بهوك اور جهوٹ جمع نہ كرو۔“ (مسند احمد:6؍438 وتخريج احياء علوم الدين: 3؍141 و آداب الزفاف: ص19) (9) حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمايا: (أنا زعيم بِبَيْت في ربض الجنة لمن ترك المراء وإن كان مُحِقًّا وبِبَيْت في وسط الجنة لمن ترك الكذب وإن كان مازحا وببيت في أعلى الجنة لمن حَسُن خُلُقَه) (رواہ ابوداود:4؍253، كتاب الادب، باب حسن الخلق و سلسلہ احاديث صحيحہ حديث:273) ٭ ” جو شخص جھگڑا چهوڑ دے اگرچہ سچا ہو، ميں اس كے لئے جنت كے كنارے ايك محل كى ضمانت ديتا ہوں ۔ ٭ اور جو شخص جهوٹ ترك كردے خواہ وہ مذاق و مزاح ہى كررہا ہو،