کتاب: محدث شمارہ 278 - صفحہ 69
قاضی محمد اسلم فیروزپوری، حافظ فتح محمد فتحی، عبدالمجید سنانونی، مولانا محمد علی جانباز، سیالکوٹ اور پروفیسر غلام نبی (راقم)
قلمی خدمات
آپ ترجمہ و تالیف کا بہت عمدہ ذوق رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے علم کو صرف مدارسِ دینیہ تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ آپ نے قلم و قرطاس سے بھی کام لیا اور اشاعت علم کو وسعت بخشی۔ کیوں کہ جو علوم و معارف تحریر کی زد میں آجائیں وہ دوام پاجاتے ہیں ۔ لوگ ہمیشہ ان سے استفادہ کرتے رہتے ہیں :
يلوح الخط في القرطاس دھراً و کاتبه رميم في التراب
آپ نے اس تحریری کام کو مستقل بنیادوں پر چلنے کے لئے ایک ادارہ بنام ’ضیاء السنة‘ قائم کیا اور متعدد چھوٹی بڑی عربی کتابوں کے اُردو میں ترجمے کئے۔ مثلاً
(1)اردو ترجمہ ریاض الصالحین (شر ف الدین نووی) یہ احادیث ِنبویہ کا انتخاب ہے۔
(2)حج نبوی (اُردو ترجمہ حجة النبي) تالیف علامہ محمدناصر الدین البانی
(3)نمازِ نبوی (اُردو ترجمہ صفة صلاة النبي) تالیف علامہ محمد ناصر الدین البانی
(4)’ قبروں پرمسجدیں بنانا اور اسلام‘ (اردو ترجمہ تحذیر الساجد) تالیف علامہ البانی
(5)نمازِ تراویح (اُردو ترجمہ صلاة التراویح) تالیف علامہ محمد ناصر الدین البانی
(6)محمد بن عبدالوہاب ( اُردو ترجمہ) تالیف احمدبن عبدالغفور عطار
(7)امام احمد بن حنبل کا دورِ ابتلا (ترجمہ محنة الامام احمد بن حنبل از محمدنقش مصری)
(8)عقیدہ اہل سنت والجماعت (اُردو ترجمہ شرح العقیدہ الواسطیة از ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ )
(9)افکارِ صوفیا۔ اُردو ترجمہ الفکر الصوفي تالیف شیخ عبدالرحمن عبدالخالق، کویت
(10)احادیث ِضعیفہ کا مجموعہ تالیف:علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ
(11)اذکار مسنونہ (اردو ترجمہ الکلم الطیب)تالیف:شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ
(12)روضہٴ اقدس کی زیات (اُردوترجمہ الرد علی الأخنائي) تالیف :شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ
(13)اسلامی عقائد (اُردو ترجمہ شرح عقیدہ طحاویہ)تالیف: ابن ابی العز حنفی
(14)اُردو ترجمہ ’مشکوٰة المصابیح‘ از علامہ خطیب بغدادی رحمۃ اللہ علیہ