کتاب: محدث شمارہ 277 - صفحہ 111
کے علاوہ انگریزی زبان میں ان پمفلٹوں کی تعداد ناقابل شمار ہے۔ اس جمعیت نے اپنے ان ان ذیلی رفاہی اداروں کے نام شائع نہیں کئے جو عراق میں ان کتابوں کی تقسیم کا کام انجام دیں گے۔ ’مسیحی متحدہ محاذ‘ :مشہور تنظیم ’مسیحی متحدہ محاذ‘ کے ترجمان رابرٹ فیزر لین نے کہا کہ ”عنقریب عیسائی مبلغین تک یہ پیغام پہنچ جائے گا کہ و ہ مسیحی چرچ کے تحت اپنی مشنری سرگرمیاں انجام دیں گے۔“ اس کا مطلب یہ تھاکہ لفظ تنصیر (لوگوں کو عیسائی بنانا) انتہائی بدنام ہوچکا ہے ، لہٰذا ہمیں اس مسئلہ سے نپٹنے کے لئے انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔ ’انٹرنیشنل تنصیر کمیشن ‘:کمیشن کے ترجمان مارک گیللی نے واضح الفاظ میں یہ کہا کہ ” عراق میں کتاب مقدس کے نسخوں کی ترسیل کا کام عنقریب پایہٴ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔،، اس سے اس کا اشارہ کمیٹی کی طرف سے عراق میں بھیجے جانے والے خوراک کے ان پیکٹوں کی طرف تھا جن پر کتابِ مقدس کی تعلیمات درج ہیں ۔ شمالی عراق کی صورتِ حال عراقی سرحد پر واقع ترکی کے علاقہ’ شرناق‘ کے ایک عہدیدار نے مشرقِ وسطیٰ کی خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کوبتایا کہ حال ہی میں 800 مشنری، کرد باشندوں کو عیسائی بنانے کے لئے شمالی عراق میں داخل ہوئے ہیں ۔ نیزاس نے بتایا کہ ویٹی کن کمیٹی ‘نے عیسائی مشنریوں کو شمالی عراق میں منتقل کرنے کے لئے شام کے شہر حلب کو اپنا مرکز بنایا ہے ،جہاں ایک بہت بڑا چرچ عیسائیت کی تبلیغ میں سرگرم ہے۔ ترکی ذرائع نے اس حقیقت سے پردہ اُٹھایا ہے کہ ترکی امن فورسز نے عراق، ترکی سرحدی علاقہ میں تورات کے 10986 نسخے ضبط کئے ہیں ۔ جنہیں شامی سرحد پر واقع ترکی کی ایک بندرگاہ سے عراقی سرحد پر واقع ترکی کے شہر شرناق میں منتقل کرنے کا کام مکمل ہوچکا تھا اور اس کے بعدانہیں شمالی عراق میں پہنچانا مقصود تھا ۔ نیز ترکی ذرائع نے وضاحت کی کہ سرحدی شہر سیلوبی سے شمالی عراق کے راستے میں زبور کے نسخوں کی ایک بہت بڑی تعداد قبضہ میں لی گئی ہے۔ ترک ذرائع نے مزید اشارہ کیا کہ ہارون مالول اور دانیال صدوحی جودراصل اسرائیلی باشندے ہیں ، نے ایک ایکسپورٹ کمپنی