کتاب: محدث شمارہ 277 - صفحہ 104
کے غلط استعمال کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ (کانفرنس کی روداد ، جلدIXV ، اکتوبر 1976ء)
( تعلیم اور سامراجی یلغار، از پروفیسر خورشید احمد، ترجمان القرآن اپریل 2003ء)
اس اعلامیہ سے بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ایک طرف مشنری تحریک مسلمانوں سے مشنری اِداروں کی طرف سے کی گئی زیادتیوں پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے برادرانہ تعلقات کی خواہاں ہے ،تاکہ منافقت کے اس پردہ میں زیادہ موٴثر انداز میں اپنے مقاصد کو بروئے کار لایا جاسکے اور دوسری طرف وہ برملا اپنی مشنری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
آج ایک دفعہ پھر مغربی سامراج دنیا کے وسائل پر قبضہ کے ذریعہ پوری دنیا خصوصاً مسلم ممالک پر عملاً حکمرانی او راپنی تہذیب کو غالب کرنے اور عظیم تراسرائیل کے منصوبے کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے تمام لاوٴ لشکر میدان میں اُتارکر دوبارہ صلیبی جنگوں کا آغاز کرچکا ہے۔ پہلے وسطی ایشیا کے قدرتی وسائل کی طرف ہاتھ بڑھانے کے لئے افغانستان کے لاکھوں بے گناھ افراد پر قیامت بپا کی گئی ۔پھر عراق جو سعودی عرب کے بعد دنیا کے سب سے بڑے تیل ذخائر کا حامل ہے ،جس کی مقدارتقریباً 1200/ ارب بیرل ہے، ان ذخائر پر قبضہ کرلیا۔ جس میں دیگر مالی مفادات کے علاوہ معروف تحقیقاتی رپورٹ رابرٹ ڈرینس کے بقول یہ مفاد بھی پیش نظر تھا کہ”اگر ہم عراق پر قبضہ کرلیں تو قطر وبحرین پر قبضہ کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر قبضہ آسان ہوگا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے عراق میں آتش وآہن کی بارش میں لاکھوں بے گناہ جانوں کو آگ اور خون کا غسل دیا گیا۔ 32 دن تک جدید ترین اسلحہ، کروز اور ڈیزی کٹرجیسے ہلاکت خیزبموں سے خونِ مسلم کی ارزانی کی سقوطِ بغداد کی تاریخ ایک دفعہ پھر دہرائی گئی ۔اور اب ایسے تمام ممالک کو انجامِ بد سے دوچار کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں جو امریکی او ربرطانوی سامراج کے مقاصد کے سامنے مزاحم ہوسکتے ہیں ۔
مغربی تہذیبی یلغار کو زیادہ موٴثر کرنے اورمسلمانوں کو عیسائی بنانے کے لئے اس عسکری محاذ کی چھتری تلے ایک فکری محاذ بھی افریقہ اور ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں اپنے گھناوٴنے اقدامات میں پوری تندھی کے ساتھ سرگرم ہے۔ دونوں محاذوں کے تھنک ٹینکس کے آپس میں گھرے روابط ہیں ۔ جہاں عسکری یلغار ہوتی ہے وہاں فوراً بعد فکری یلغار کا آغاز کردیا جاتاہے۔
مشنری سرگرمیاں ؛ مقبوضہ عراق میں
محدث کے شمارہ جنوری 2004ء میں افریقہ میں مشنری سرگرمیوں کی ایک تفصیلی رپورٹ