کتاب: محدث شمارہ 274 - صفحہ 22
جواب: وضو قائم ہے۔ ایک وضو سے دو نمازیں یا اس سے زیادہ بھی پڑھی جاسکتی ہیں ۔ چنانچہ حدیث ہے کہ أن النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم صلی الصلوات یوم الفتح بوضوء واحد (مسلم:۶۴۰) ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے روز تمام نمازیں ایک ہی وضو سے ادا کیں ۔‘‘
اسی طرح صحیح بخاری کی روایت ہے کہ
((أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم صلی العصر ثم أکل سویقا ثم صلی المغرب ولم یتوضأ))
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی۔ اس کے بعد ستو کھایا پھر مغرب کی نماز پڑھی اور اس کے لیے وضو نہیں کیا۔‘‘
چغلی غیبت بلاشبہ حرام ہے، تاہم اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
دوسری بیوی کی سابقہ بیٹی کا پہلی بیوی کے بیٹوں سے پردہ؟
٭ سوال: تیرہ سال قبل میرا ایک بیٹا حافظ محمد احسن مکہ مکرمہ میں طالب علمی کے دوران فوت ہوگیا تھا۔ اس کی ایک بچی تھی جو اب جوان ہوچکی ہے۔ قریباً سات سال قبل میں نے اس محمد احسن کی بیوہ کا نکاح اپنے بڑے بیٹے محمد اسلم سے کردیا۔ محمد اسلم پہلے شادی شدہ تھا، جس سے اس کے دو بیٹے تھے جو اَب جوان ہوچکے ہیں۔
محمد اسلم کے پہلی بیوی سے جو دو بیٹے ہیں کیا وہ اس کے مرحوم بھائی حافظ محمد احسن کی بیٹی کے محرم ہیں یاغیر محرم ؟ اس سلسلہ میں پردہ کا حکم کیا ہے؟ (حافظ اکرام اللہ ،لاہور)
جواب:صورتِ مسؤلہ میں لڑکی کو مذکورہ لڑکوں سے پردہ کرنا چاہئے، کیونکہ ان کے مابین رشتہ محرمیت ثابت نہیں ہوتا۔ مذکورہ لڑکی اور دونوں لڑکے نہ والد میں شریک ہیں ، نہ والدہ میں ان کے درمیان نکاح ہوسکتا ہے۔
اذانِ تہجد اور صفیں سیدھی کرنا
٭ درج ذیل سوالات پر آپ کی رہنمائی درکار ہے۔(نذیر احمد،جامعہ ابی بکر،کراچی)
1. تہجد اور فجر کی اذان کا وقفہ کتنا ہونا چاہئے؟
2. الصلاۃ خیر من النوم کس اذان میں کہنا چاہئے؟