کتاب: محدث شمارہ 273 - صفحہ 62
اخبار الجامعہ چودھری اصغرعلی کوثر وڑائچ
عالم اسلام میں اسالیب ِقرا ء ت ِقرآن کا فروغ و ابلاغ
پورے عالم اسلام میں اور عالم اسلام کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں قرآن مجید، فرقان حمید کے انوار و تعلیمات کے فروغ و ابلاغ کے لئے تجوید و قراء ت کے مختلف اسالیب میں کلامِ حکیم تلاوت کرنے کی کاوش کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کا عمل جاری ہے جس میں پاکستان کے دینی مدارس اور قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے کوشاں ادارے بھی نہایت تاریخی انداز میں اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں اور ان اداروں کے فارغ التحصیل طلبہ مدینہ یونیورسٹی، قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی اور دیگر اسلامی ممالک کی دینی یونیورسٹیوں میں بھی پہنچے ہیں اور وہاں سے ڈگریاں لے کرقرآن و سنت کی تعلیمات عام کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔
جامعہ لاہور الاسلامیہ جس کا ایک شعبہ کلیۃ القرآن الکریم والعلوم الإسلامیۃ ’فیکلٹی آف قرآن اینڈ اسلامک سائنسز‘ کے نام سے بھی سرگرم ہے؛ گذشتہ ۱۴ برس سے یہ اہم خدمت شبانہ روز سرانجام دے رہا ہے۔ ۲۲/ ستمبر ۲۰۰۳ء کو جامعہ ہذا کے نگران ’اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ، پاکستان‘ نے اسالیب ِقراء ت قرآنِ مجید کے موضوع پر نمازِ مغرب کے بعد ۹۱ بابر بلاک، نیوگارڈن ٹاؤن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ پاکستان کے قائم مقام صدر محمد میاں سومرو کرسی ٔصدارت پر جلوہ افروز ہوئے۔ وہ اتنے بروقت پہنچ چکے تھے کہ نمازِ مغرب انہوں نے جامعہ لاہور الاسلامیہ ہی میں ادا کی۔ اگرچہ وہ اپنے سرکاری پروٹوکول ہی میں تشریف آور ہوئے مگر ضروری تکلفات کو برطرف رکھا گیا۔ بنا بریں اس تقریب میں شمولیت کرنے والی دیگر مہمان شخصیات کو مرکزی پنڈال تک پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا۔
نمازِ مغرب کے فوراً بعد جب ’ناظم سٹیج‘ ڈاکٹر ظفر علی راجا مائیک پر آئے تو انہوں نے