کتاب: محدث شمارہ 273 - صفحہ 38
اس کی ایک واضح دلیل کے طورپرپیش کئے جاسکتے ہیں ۔ ٭ اسلامی ذہن رکھنے والے بعض افراد کا سیاسی عمل میں حصہ لینا اور اس سلسلے میں دوسرے افراد کا ان کی مدد کرنا درست ہے جب کہ اس کے فوائد اس کے نقصانات سے زیادہ ہوں ۔ بشرطیکہ ساری کی ساری جدوجہد اسی مقصد (یعنی انتخاب میں کامیاب ہونے) کے لئے نہ ہوجائے، اور کارکنوں کے ذہن میں یہ بات نہ بیٹھ جائے کہ مطلوبہ تبدیلی کے لئے صر ف یہی طریقہ اختیار کرنا ضروری ہے اور اس کی وجہ سے دوسروں کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے، اور اس کی وجہ سے یہ کام کرنے والوں میں اختلاف اور گروہ بندی پیدا نہ ہوجائے، اور ایک پارٹی کو دوسری پارٹی پرترجیح دینے کے بارے میں ان کا موقف ایک دوسرے کے خلاف نہ ہو اور اس کی وجہ سے دعوت و تبلیغ اور تعلیم و تربیت کا کام کم نہ ہوجائے۔ ٭ مغرب میں سیاسی کام کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایک سیاسی منشور پر اتفاق ہو، جس میں وہ کم ا زکم مطالبات اور مقاصد بیان کئے جائیں جو معقول بھی ہوں اور اس معرکہ آرائی کے ماحول میں ان کو پورا کرنا ممکن بھی ہو، اور ضروری ہے کہ ایک تنظیم موجود ہو جو اس پہلو سے مسلمانوں کی نمائندگی کرے، اور وہی ان کی طرف سے بات چیت اور مذاکرات کرے تاکہ ا ن میں انتشار پیدا ہوکر وہ بے وقعت نہ ہوجائیں ۔ مسلمانوں کی جدوجہد میں جب تک یہ چیزیں نہ پائیں جائیں گی۔ تب تک اس میدان میں ان کی کوشش ناقص رہے گی، جن پر کسی حق کے حصول یا زیادتی سے بچاؤ کے لئے بہت زیادہ انحصار نہیں کیاجاسکے گا۔ کتابچہ شائع کرنے کا اعلان محدث کی ۵ سالہ سی ڈی ویب سائٹ پر سوالات کی سروس مجمع فقہاء الشریعۃ بأمریکا Assembely of Muslim Jurists of America 8909 Tonbridge Ter, Adelphi, Maryland 20783, USA Tel: 301 474 7400 Fax: 301 982 1813 Mailing Address: P.O. Box: 777, College Park, Mary Land 20741 E-mail: amjafatwa@yahoo.com