کتاب: محدث شمارہ 273 - صفحہ 37
جواب:سب سے پہلے تو میں آپ کے نیک جذبات پر آپ کی تحسین کرنا چاہتا ہوں ۔ آپ اس سے فون پر رابطہ کرسکتے ہیں اور اسے اچھے الفاظ کے ساتھ تسلی تشفی دیتے ہوئے صبر کی تلقین کرسکتے ہیں ۔ اور اس کے بیٹے کے لئے بخشش اور جنت کی دعا کرسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ان کی دلجوئی کے لئے کچھ رقم بھیجنے میں کوئی حرج نہیں ۔ اگر وہ کسی قریبی مقام پر رہتے ہیں تو اس کے لئے اور اس کے گھر والوں کے لئے کھانا بھیج سکتے ہیں ، کیونکہ مرحوم کے گھر والے جنازہ وغیرہ میں مشغول ہونے کی وجہ سے کھانا تیار نہیں کرسکتے۔ اس لئے اسلام کا یہ طریقہ ہے کہ اس حال میں ان کے لئے کھانا تیار کیاجائے۔
انتخابات میں حصہ لینے کا حکم؟
٭ سوال ۴۴: انتخابات میں حصہ لینے کاکیا حکم ہے؟
جواب:دین کی تائید اور مسلمانوں کے لئے بعض فوائد کے حصول کے لئے سیاست میں حصہ لے کر انتخابات میں شریک ہونا، اور بعض امیدواروں کو ووٹ دینا حالات پراثر انداز ہونے کی ایک صورت ہے جس کا مقصد حالات کو کلی یا جزوی طور پر تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ اس کا فیصلہ فوائد اور خرابیوں کے موازنہ کے اُصول کو سامنے رکھ کر کیا جانا چاہئے۔لہٰذا زمان و مکان اور حالات کے لحاظ سے فتویٰ تبدیل ہوجاتا ہے۔ دوسرے اعمال کی طرح اس کے مشروع ہونے کے لئے بھی کچھ قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا لازمی ہے اور کچھ ممنوعہ اُمور سے بچنا ضروری ہے، تاکہ یہ عمل صحیح طریقے سے پورا ہوسکے۔
٭ مذکورہ بالا انداز کا سیاسی عمل، ان قوانین اور نظام ہائے عمل کی روشنی میں ، جن پر مسلم ممالک میں یا ان سے باہر عمل کیاجاتاہے، یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ بعض فوائد کے حصول، بعض خرابیوں کے ازالہ اور بعض مظالم کے خاتمہ کے لئے جزوی تبدیلی لانے کاایک راستہ ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ اس کے ذریعے مکمل تبدیلی لائی جاسکتی ہے اور وہ اسلامی نظام قائم کیا جاسکتا ہے جو واقعۃ ً مطلوب ہے۔ ترکی اور الجزائر میں پیش آنے والے بعض واقعات غالباً