کتاب: محدث شمارہ 273 - صفحہ 22
پہلے چندے کے ڈبوں میں ڈال دیتے ہیں ؟ جواب:اس رقم کو شرعی مصارف میں ہی خرچ کرنا چاہئے۔ صدقات کی تقسیم کے عام معروف اُصول و ضوابط کے مطابق وہ رقم غریبوں اور مسکینوں کی ملکیت میں دی جائے، اوران کی تقسیم عید کے دن سے مؤخر نہیں کرنی چاہئے، البتہ اس قدر تاخیر ہوسکتی ہے جس میں مستحقین تک رقم پہنچانے کا بندوبست کیاجاسکے۔ دعوت وتبلیغ اور مساجد سے متعلقہ مسائل مسجد میں غیرمسلم کو خطاب کی اجازت؟ ٭ سوال ۲۹: کیاغیر مسلموں کومسجد میں آنے کی دعوت دی جاسکتی ہے تاکہ وہ بعض اہم معاملات کے بارے میں مسلمانوں سے خطاب کریں یا اس لئے کہ اُنہیں مسلمانوں کی ضروریات سے آگاہ کیاجائے؟ اگر خطاب کرنے والی کوئی خاتون ہو تب کیا حکم ہے؟ جواب:غیر مسلموں کو مسلمانوں کے اجتماعات میں دعوت دینے کے بارے میں کچھ تفصیل ہے : ٭ اگر اس میں مسلمانوں کا واضح فائدہ ہو، اس کے مقابلے میں کوئی اس سے بڑی خرابی نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ، تاہم خرابیوں کو حسب ِاستطاعت کم کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ بالخصوص جب لیکچر دینے والی کوئی خاتون ہو، تو فتنہ کے اسباب کم کرنے میں اجتہاد کرنا چاہئے۔ نشستوں کو اس انداز سے ترتیب دیا جائے کہ ممکن حد تک اختلاط کم سے کم ہو۔ اس کی مثال یہ ہے کہ بعض علاقوں میں متعصب غیر مسلموں کی طرف سے مسلمان افراد پر تشدد کے واقعات کے بعدبعض افسر اور ذمہ دار افراد تشدد کے ان واقعات پر احتجاج کرنے اور مجرموں کی مذمت کرنے کے لئے، یامسلمانوں کے قانونی حقوق واضح کرنے کے لئے، اور زیادتی وغیرہ کے موقع پر دفاع کے طریقے بتانے کے لئے آتے ہیں یا کوئی ایسا دنیوی علم