کتاب: محدث شمارہ 272 - صفحہ 88
much conflict? ہے۔ یعنی ایشیائی اور امریکی اقدار میں کس قدر مخالفت پائی جاتی ہے۔ ہچکوک کے سروے کے نتائج کی صورت میں جو ایشیائی اقدار سامنے آئیں ، وہ درج ذیل ہیں : 1. ایک منظم معاشرہ کا قیام 2. معاشرتی ہم آہنگی 3. پبلک آفیشلز کے احتساب کی گارنٹی 4. نئے خیالات کی قبولیت 5. آزادئ اظہار 6. صاحب ِاختیار کا احترام امریکی معاشرتی اقدار 1. آزادئ اظہار 2. فرد کے انفرادی حقوق 3. ذاتی آزادی 4. کھلی بحث 5 .ذاتی حقوق کی حفاظت 6. پبلک آفیشلز کا احتساب یہاں یہ دلچسپ بات ہمارے سامنے آتی ہے کہ ایشیائی لوگ امریکیوں کے مقابلے میں نئے خیالات اور احتساب پر زیادہ زور دیتے ہیں جبکہ جہاں ایشیائی، معاشرتی تنظیم و ہم آہنگی اور صاحب ِاختیار کے احترام پر زور دیتے ہیں ، امریکی، انفرادی آزادی اور کھلی بحث پر۔ ذاتی اعتبار سے امریکی اقدار 1. خود انحصاری 2. انفرادی کامیابی 3. سخت محنت 4. زندگی میں کامیابی کا حصول 5. دوسروں کی مدد ایشیائی اقدار ٭ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی اوراحترام : اس بات سے ۳۹ فیصد ایشیائی افراد نے اتفاق کیا جبکہ ۱۹ فیصد امریکی اس سے متفق تھے جبکہ اس کے مقابلے میں ۵۹ فیصد امریکیوں نے انفرادی کامیابیوں پر زور دیا۔ ٭ اسی طرح ۶۹ فیصد ایشیائی لوگوں نے حصولِ علم سے اتفاق کیا جبکہ ۱۵ فیصد امریکی اس کے حامی تھے۔ اس کے علاوہ ۴۸ فیصد ایشیائی انفرادی تنظیم کے حق میں تھے جبکہ ۲۲ فیصد