کتاب: محدث شمارہ 270 - صفحہ 94
کی ادارت میں بیش قیمت مضامین جمع کئے ہیں ۔ کاغذ وطباعت عمدہ ہے۔ آخر میں آج تک منکرین حدیث کے رد میں شائع ہونے والی کتب اور رسائل کا ذکر ہے جو ۳۲ صفحات پر پھیل گیاہے۔ (مبصر: عبد الرشید ارشد) 9. روزنامہ ’نوائے وقت‘ لاہور: سنڈے میگزین۲۷/اپریل ۲۰۰۳ء انکارِ حدیث کا گمراہ کن فتنہ بہت پرانا ہے او رہردور میں علمائِ حق اس پر محکم اور ناقابل تردید دلائل کی ضربیں لگا کر عامۃ الناس (مسلمانوں ) کو اس میں مبتلا ہونے سے بچاتے چلے آرہے ہیں ۔علامہ حافظ عبد الرحمن مدنی کی زیر ادارت مجلس التحقیق الاسلامی ،جے بلاک،ماڈل ٹاؤن،لاہور کے ماہنامہ محدث کا فتنۂ انکار حدیث نمبر اسی سلسلۃ الذہب کی ایک کڑی ہے ۔ ۲۸۰ صفحات پر مشتمل مجلے کے اس خصوصی شمارے میں اس موضوع پر بہت سے علماے حق کے نہایت جامع اور ایمان ا فروز مضامین شامل ہیں ۔ ان کو ذیل کے عنوانات کے تحت تقسیم کر دیا گیا ہے : (۱) پرویزیت(۲) تاریخ وتدوین حدیث (۳) حجیت ِحدیث(۴) اشاریہ جات برصغیر میں انکارِ حدیث کا لٹریچر ،دفاعِ حدیث اور اہل حدیث دینی رسائل میں حجیت حدیث پر چھپنے والے مضامین کی تفصیل ہے۔علمی،دینی اور اصلاحی ماہنامہ رسالہ محدث گزشتہ ۳۴/سال سے علامہ حافظ عبد الرحمن مدنی کی زیر ادارت شائع ہو رہا ہے۔خصوصی شمارے کی قیمت محض سو روپیہ رکھی گئی ہے۔ (مبصر: ڈاکٹر انور سدید) 10. ماہنامہ ’طلوع اسلام‘ لاہور اپریل ۲۰۰۳ء ماہنامہ ’طلوعِ اسلام‘کے اپریل ۲۰۰۳ء کے شمارے میں بھی محدث کے اس شمارے پر نظر کرم فرمائی گئی ہے۔مضمون نگار خوا جہ ازہر عباس نے محدث کے علمی اُسلوب اور مقالات کے متین طرزِ تحریر کی تعریف کرتے ہوئے دو نکات پر اپنا نکتہ نظر تفصیلاً پیش کیا ہے۔ لکھتے ہیں ’’ماہنامہ محدث علمی اور اصلاحی مجلہ ہے، جو دینی حلقوں میں معروف اور پسندیدہ مجلہ ہے۔اس کے مدیر اعلیٰ حافظ عبد الرحمن مدنی مشہور عالم دین ہیں ۔ اور اپنی علمی اور دینی وجاہت کے باعث اپنا خاص مقام رکھتے ہیں … اس ماہنامہ کا اگست وستمبر کا شمارہ فتنہ انکارِ حدیث پر خاص نمبر ہے، جس میں انکار حدیث کے اسباب، اس کی تاریخ، اس کے نظریات اور انکار کرنے والوں کے باہمی اختلافات کو پیش کیا گیا ہے۔ سارا مواد