کتاب: محدث شمارہ 270 - صفحہ 93
موجودہ زمانہ میں جدیدیت کے گمراہ کن نظریات نے جنم لیا ہے، جنہوں نے نوجوان نسل کو حدیث ِرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے برگشتہ کرنے کی شرارت شروع کررکھی ہے، ایسے سنگین حالات میں ’محدث‘ کا یہ خاص نمبر انتہائی اہم اور مفید کاوش ہے، اس شمارے میں قافلہ تحریر کے بڑے بڑے دانشوروں کی نگارشات شامل ہیں ۔ اس شمارے کے چند اہم عنوانات یہ ہیں : (۱) پرویزیت (۲) تاریخ تدوین حدیث (۳) حجیت ِحدیث (۴)اشاریہ جات … ان چار مرکزی عنوانات کے ذیل میں سینکڑوں علمی مضامین پوشیدہ ہیں ۔ برصغیر میں فتنہ انکار حدیث کے آغاز سے لے کر اس فتنہ کے گمراہ کن افکار تک ہر عنوان پرسیر حاصل بحث کی گئی ہے، اور منکرین حدیث کو شافی جواب دیا گیا ہے۔ اور اس فتنہ کے مردود بانیوں کی قبروں پر علم وعرفان کے کوڑے برسائے گئے ہیں ۔ ماہنامہ ’آبِ حیات‘ اپنے جلیل القدر معاصر ’محدث‘ کو اس عظیم علمی و تحقیقی کاوش پر ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حافظ عبدالرحمن مدنی اور حافظ حسن مدنی (مدیر) کو مزید آگے بڑھنے کی توفیق بخشے۔ (مبصر : محمود الرشید حدوٹی) 8. ماہنامہ ’الرشید‘ لاہور، فروری ۲۰۰۳ ص۱۰۸ حدیث و سنت کی حجیت و شرعی حیثیت کے متعلق شروع ہی سے فتنۂ انکار حدیث پیدا ہوا جو صرف درایت اور عقل سے حدیث کو پرکھتا اور دیکھتا ہے۔ عقول انسانی متفاوت اور متضاد ہیں ، اس لئے ہر ایک نے اپنی اپنی عقل کے ترازو سے حدیث کوتولا،انکارحجیت حدیث کے علاوہ ان میں کوئی قدرِ مشترک نہیں کہ ہر کوئی اپنی عقل استعمال کرتا ہے۔ تیرہویں ، چودہویں صدی میں اس کو خاصا عروج ہوا اورکئی ایک ضال مضل افراد پیداہوئے لیکن حدیث کے عشاق نے ان کے دانت کھٹے کردیئے۔ مختلف اوقات میں مختلف جرائد نے حجیت ِحدیث پر عمدہ نمبر نکالے۔ ماہنامہ ’محدث‘ کا نمبر اس میں تازہ اور مفید اضافہ ہے جس میں قابل قدر حضرات کے قیمتی مضامین ہیں … سرسید احمد خاں ، غلام احمد پرویز، عبداللہ چکڑالوی وغیرہ ہر کوئی اپنے عقل کے گھوڑے دوڑاتا ہے اور کاغذی گھوڑے بہت دوڑتے ہیں ۔ بہرحال ماہنامہ ’محدث‘ نے حافظ حسن مدنی حفظہ اللہ