کتاب: محدث شمارہ 270 - صفحہ 92
دراز پائی اور وہ گذشتہ ۳۴ سال سے دعوتِ دین کا فریضہ ادا کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ ماہنامہ محدث کے مضامین معیاری اور تحقیقی ہوتے ہیں اور اس میں قرآن اور حدیث سے مسائل کو نکھار کر پیش کیا جاتا ہے۔ ماہنامہ محدث نے ہر اس فتنے کی سرکوبی بھی کی ہے جو اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف لب کشائی کرتا ہے۔
محدث کا زیر تبصرہ شمارہ ’فتنۂ انکار حدیث‘ کے عنوان پر مشتمل ہے۔ اس میں فتنہ انکار حدیث سے متعلق مختلف اہل قلم کے مضامین شامل ہیں ۔ موضوع سے متعلق اہل قلم حضرات نے خوب دادِ تحقیق دی ہے اور انکارِ حدیث کے فتنہ کا کھل کر ٹھوس دلائل سے استیصال کیا ہے۔ شروع میں فتنۂ انکار حدیث پر زبردست اداریہ ہے، جس میں مختلف پہلوؤں سے انکارِ حدیث کے فتنہ کا جائزہ لیا گیا ہے…
اس دورِ فسطائیت میں جبکہ اسلام، پیغمبر اسلام اور حدیث پر بعض کج فہم اور کوتاہ بین قسم کے لوگ اعتراض کررہے ہیں ، محدث کی یہ کاوش قابل قدر ہے۔ اس میں پرویزیت کا ردّ ہے، فتنہ انکار حدیث کا استیصال ہے اور خوبصورت پیرائے میں حدیث ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع ہے۔ ویسے تو اس اشاعت ِخاص کے تمام ہی مضامین بے مثال ہیں لیکن خاص طور سے مولانا محمد رمضان سلفی، پروفیسر محمد دین قاسمی، حافظ حسن مدنی، حافظ عبدالرحمن مدنی، مولانا صفی الرحمن مبارکپوری اور ڈاکٹر خالد رندھاوا صاحب کے مضامین پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ فتنۂ پرویزیت اورانکارِ حدیث سے متعلق یہ ایک اہم دستاویز ہے۔ اس کی تدوین و ترتیب پر ہم حضرت حافظ عبدالرحمن مدنی اور ادارۂ محدث کے اراکین کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں ۔ (تبصرہ نگار: محمد رمضان یوسف سلفی)
7. ماہنامہ ’آبِ حیات‘ لاہور،نومبر ۲۰۰۲ء ،ص ۲۶
پیش نظر کتاب ماہنامہ ’محدث‘ لاہور کا فتنہ انکا رحدیث نمبر ہے۔ ’محدث‘ انتہائی وقیع اور معلومات افزا رسالہ ہے۔ ’محدث‘ کے مدیراعلیٰ مولاناعبدالرحمن مدنی ہیں ، جواہلحدیث مسلک کے بڑے علما میں شمار ہوتے ہیں ، انکے عمومی لٹریچر اور تحریروں میں بڑا ٹھوس اور مضبوط مواد شامل ہوتا ہے۔ حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں ’محدث‘ نے ہمیشہ ایک عالمانہ کردار ادا کیا ہے۔