کتاب: محدث شمارہ 270 - صفحہ 91
مجلہ کے آخر میں برصغیر میں انکار حدیث کا لٹریچر، دفاعِ حدیث میں اہلحدیث کا کردار اور حجیت ِحدیث پر دینی رسائل و جرائد کے مضامین کا اشاریہ بھی شامل اشاعت ہے جوکہ بڑا مفید اور محنت طلب کام ہے۔ مجلہ ’محدث‘ کی یہ اشاعت ِخاص دین حنیف کی واقعی بہت بڑی خدمت ہے جو محدث کے حصہ میں آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ اصحابِ ’محدث‘کی اس کوشش کو بارآور فرمائے اور حدیث کا انکار یااستخفاف کرنے والوں کو ہدایت عطا فرمائے۔ آمین!
(تبصرہ نگار: حافظ محمد بلال حماد)
5. ماہنامہ ’الاسلام‘ کراچی، جلد۱ شمارہ۷، رمضان ۱۴۲۳ھ، ص۶۲
فتنۂ انکار حدیث کے بارے میں الحمدللہ اُردو میں بہت اچھی اور نہایت مدلل کتابیں موجود ہیں ، لیکن یہ کتابیں ان دنوں آسانی سے دستیاب نہیں ، اسی لئے ماہنامہ ’محدث‘ کا یہ خصوصی شمارہ وقت کی ایک ضرورت کو پورا کرتا ہے۔
اس شمارے کو چار حصوں میں منقسم کیا گیا ہے: ’’پرویزیت، تاریخ تدوین حدیث، حجیت حدیث اور اشاریہ جات‘‘ ہماری ناچیز رائے میں پرویز صاحب کو غیر ضروری اہمیت دی گئی ہے۔ دوسرے اور تیسرے حصوں کو اوّلیت دی جاتی تو بہتر تھا۔ اس کے بعد ’پرویزیت‘ کا حصہ ہوتا۔ ’اشاریہ جات ‘ کے حصے سے اس شمارے کی قدروقیمت میں اضافہ ہوا ہے اور آج کے قاری کو اس موضوع پر موجود مواد سے آگاہی ہوجاتی ہے۔ خاص طور پر دینی رسائل میں حجیت ِحدیث پر مضامین کا اشاریہ، ایک اہم کاوش ہے۔ کتابوں اور رسالوں میں ’مدفون‘ مضامین کی تلاش سے فکر اور مطالعے کی راہیں وسیع تر ہوتی ہیں ۔ اگر مستقبل قریب میں محدث کے مدیرانِ کرام، رسالوں کے منتخب مضامین کو ترتیب دے کر ایک خصوصی شمارہ شائع کردیں تو وہ زیرنظر شمارے کی ایک تکمیلی صورت ہوگی۔ مبصر: ادارہ ’الاسلام‘
6. ماہنامہ ’صدائے ہوش‘ ماہ جنوری ۲۰۰۳،ص۲۶
حضرت مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی صاحب کے زیرادارت شائع ہونے والا ماہنامہ ’محدث‘ علمی، تحقیقی اورفکری مضامین کے اعتبار سے بہت جاندار اور شاندار رسالہ ہے، جو اپنی وسعت ِفکر اور تحقیقی مسائل کی وجہ سے علمی دنیا میں بلند مقام رکھتا ہے۔ ماہنامہ محدث نے عمر