کتاب: محدث شمارہ 270 - صفحہ 88
جانے والی کوششوں اور حفاظت ِحدیث کے مختلف ذرائع کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس فتنہ کی نمایاں ترین شخصیت غلام احمد پرویز ہے، جس کے گمراہ کن افکار اور عجیب و غریب قرآنی تعبیرات کی بنا پر امت ِاسلامیہ کی صاحب ِعلم و فضل شخصیات نے اسے خارج از اسلام قرار دیا ہے۔ ان علما میں پاکستان کے علاوہ عالم عرب کے ممتاز اہل علم بشمول امام کعبہ، مفتی اعظم سعودی عرب اور شیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ شامل ہیں ۔
اس اشاعت ِخاص میں شامل مختلف اشاریہ جات جو اس موضوع پر شائع ہونے والی کتب اور مضامین کا احاطہ کئے ہوئے ہیں ، نہایت گراں قدر علمی سرمایہ ہیں ۔ مختصراً یوں کہنا چاہئے کہ ’محدث‘ کا یہ شمارہ فتنۂ انکارِ حدیث پر انسا ئیکلو پیڈیا کا درجہ رکھتا ہے۔
مبصر:محمد یونس جنجوعہ
2. ماہنامہ’بیدار ڈائجسٹ‘ مارچ ۲۰۰۳ ص۳۶
رسالہ محدث ایک بلند پایہ علمی، دینی اور اصلاحی ماہنامہ ہے جو گذشتہ ۳۴سال سے معروف عالم دین مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی صاحب کی زیر ادارت شائع ہورہا ہے۔ اس رسالے کو ہم بلامبالغہ پاکستان کے صف ِاوّل کے دینی اور علمی رسائل میں شمار کرسکتے ہیں ۔ مختلف علمی اور دینی موضوعات پراس کے تحقیقی مضامین بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ ان پر مناظرانہ کے بجائے خیرخواہانہ اور مصلحانہ رنگ غالب ہوتا ہے۔ زیر نظر شمارہ ’فتنۂ انکار حدیث‘ کے موضوع پر اس کی اشاعت ِخاص ہے جسے نہایت سلیقے سے مرتب کیا گیا ہے۔
انکارِ حدیث کا گمراہ کن فتنہ بہت پرانا ہے اور ہر دور میں علماء حق اس پر محکم اورناقابل تردید دلائل کی ضربیں لگا کر عامۃ الناس (مسلمانوں ) کو اس میں مبتلا ہونے سے بچا چکے ہیں ۔ اس شمارے میں اس موضوع پربہت سے علمائِ حق کے نہایت جامع اور ایمان افروز مضامین شامل ہیں ۔ ان کو ذیل کے عنوانات کے تحت تقسیم کردیا گیا ہے: (۱) پرویزیت (۲) تاریخ و تدوین حدیث(۳) حجیت ِحدیث (۴) اشاریہ جات: برصغیر میں انکار حدیث کا لٹریچر، دفاعِ حدیث اور اہل حدیث، دینی رسائل میں حجیت حدیث پر چھپنے والے مضامین۔
مقالہ نگاروں میں پروفیسر منظور احسن عباسی، مولانا رمضان سلفی، مولانامحمد دین قاسمی،