کتاب: محدث شمارہ 270 - صفحہ 87
تردید کی ہے، لیکن اس نے جو فلسفہ وحدۃ الوجودپیش کیا ہے، جس سے کائنات اور اللہ تعالیٰ کی عینیت ثابت ہوتی ہے، کائنات قدیم ثابت ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ علت ِمادیہ کا محتاج ثابت ہوتا ہے، تیسرا انسان صفاتِ الٰہیہ کا مظہر ثابت ہوتا ہے۔ پرویز کا دعویٰ بھی یہی ہے کہ انسانی ذات صفاتِ خداوندی کا مظہر ہے۔ مظہریت کا یہ عقیدہ ہندوازم سے ماخوذ ہے۔ پرویز نے دراصل اسلام کا ایک نیا دین پیش کیا ہے۔ اور اسے پیش کرنے کے لئے مرکز ِملت کا تصور قائم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس عظیم کام پر ضرور اجر دے گا۔ والسلام ظفر اقبال خان (مدیراعلیٰ ) اسلامائزیشن انسٹیٹیوٹ، جھنگ ……………(۹) …………… محترم مدیراعلیٰ صاحب سلام مسنون ۲۲/اکتوبر۲۰۰۲ء حجیت ِحدیث کے موضوع پر جس سلیقے سے قابل قدر مواد ترتیب دیا گیا ہے، وہ یقینا لائق تحسین ہے۔ خاص طور سے رسائل میں انکارِ حدیث کا موضوع پر شائع شدہ مواد کا اشاریہ؛ اس عاجز کی جانب سے اس کامیاب اشاعت پرمبارکباد قبول فرمائیں ۔ شاہ انجم بخاری پروفیسرشعبہ اُردو، گورنمنٹ کالج، حیدرآباد ماہنامہ محدث کی اشاعت ِخاص پر دینی رسائل کے تبصرے 1. ماہنامہ ’حکمت ِقرآن‘ لاہور، جنوری ۲۰۰۳ء ص ۵۶ ’محدث‘ صحیح عقائد اور اسلام کی ٹھوس تعلیمات کی تبلیغ واشاعت کا ایک باوقار مجلہ ہے، جس میں بلند پایہ علمی اور تحقیقی مضامین شائع ہوتے ہیں ۔ محدث کا زیر تبصرہ شمارہ فتنۂ انکار حدیث پر خصوصی اشاعت ہے۔ اس شمارے میں بلند پایہ علماے حق کے وقیع مضامین کو حسن ترتیب سے آراستہ کرکے پیش کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے فتنہ انکار حدیث کے اسباب بیان کئے گئے ہیں ، جن میں سب سے بڑا سبب مغرب کی علمی مرعوبیت اور عقل پسندی کا رجحان ہے۔ اس کے بعد اس فتنہ کا تاریخی پس منظر بیان کیا گیا ہے۔ پرویز کے کفریہ عقائد کو بیان کرکے حجیت ِحدیث کی مضبوط بنیادیں واضح کی گئی ہیں ۔ تدوین حدیث کے ضمن میں کی