کتاب: محدث شمارہ 270 - صفحہ 81
شیطان کو ’رحیم‘ کہہ دیا تھا اک دن اک شور اٹھا خلافِ تہذیب ہے یہ! شعر و شاعری سے مجھے کچھ زیادہ شغف نہیں ، لیکن جس سیاق و سباق میں یہ شعر تحریرکیا گیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں لفظ ’رحیم‘ کی بجائے ’رجیم‘ (جیم کے ساتھ) ہونا چاہئے تھا۔ 8. صفحہ ۲۵۰ پر دینی مجلات کی فہرست ہے۔ سالوں کے کالم میں ’ترجمان القرآن‘ کے سامنے ۱۲۹ درج ہے جو شاید صحیح نہیں ہے۔ 9. اسی صفحہ پر ماہنامہ ’معارف‘ کے سامنے ۱۵۰ درج ہے،اس کی تحقیق بھی ضروری ہے۔ 10. میں ایک بار پھر اس عظیم کاوش پر آپ کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ الٰہی میں دست بدعا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں میں متبعین سنت میں شامل فرما دے۔آمین ! تلک عشرۃ کاملۃ ربنا آمنا بما أنزلت واتبعنا الرسول فاکتبنا مع الشاھدین خیر اندیش قاری روح اللہ محمد عمر مدنی (وزیر مذہبی اُمور،صوبہ سرحد، پاکستان) جواب: چند باتوں کی وضاحت یہاں ضروری ہے : پہلے نکتہ میں پرویزیت پرتمام فتاویٰ کوجمع کرنے کی ضرورت کی طرف جو اشارہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسی خاص نمبر میں ایک اہم کتاب کا تعارف بطورِ خاص کرایا گیا ہے۔ جامعہ بنوریہ کراچی سے یہ کتاب مولانا منظوراحمد نعمانی نے ۴۰ برس قبل شائع کی تھی، جس میں دنیا بھر کے ایک ہزار سے زائد علما کے فتاویٰ جات کے متن عربی واردو میں شائع کئے گئے ہیں ۔ (دیکھئے صفحہ نمبر ۲۴۷،۲۴۸) اس کے بعد سے پرویزیت کے بارے میں دیے گئے فتاویٰ محدث کی اس خصوصی اشاعت میں جمع کر دیے گئے ہیں ۔ فتاویٰ کی جمع وتدوین کی اس ضرورت کو محدث کا یہ شمارہ اور مذکورہ بالا کتاب بخوبی پورا کرتی ہے۔ اسی موضوع پر ایک اور کتاب بھی العین ٹرسٹ ، کراچی نے ۱۹۸۴ء میں شائع کی ہے۔ جناب ولی حسن کی ترتیب شدہ اس کتاب کا نام ’فتنہ انکار حدیث یعنی پرویز اور دیگرمنکرین