کتاب: محدث شمارہ 270 - صفحہ 79
محدث اور قارئین ادارہ ’محدث‘ کے بارے میں قارئین اور معاصر جرائد کی آراء اِدارہ کو محدث کے بارے میں اکثر وبیشتر تعریفی خطوط اور بیش قیمت مشورے موصول ہوتے رہتے ہیں ۔ فتنۂ انکار حدیث کی اشاعت کے موقع پر ہمیں بڑی تعداد میں یہ خطوط موصول ہوئے۔ بعض اہم شخصیات کے خطوط کیعلاوہ معاصر دینی جرائد میں بھی محدث اور اس کے خاص شمارے کے بارے میں تبصرے کئے گئے۔قارئین کی آرا اور معاصر جرائد کے نیک جذبات آپ کے پیش خدمت ہیں ۔ (ادارہ) ……………(۱) …………… وزیر مذہبی اُمور، صوبہ سرحد کا مراسلہ ۲۰/اکتوبر ۲۰۰۲ء برادرِ محترم و مکرم حافظ عبدالرحمن مدنی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ آج شام ’محدث‘ کا اشاعت ِخاص بعنوان ’فتنۂ انکارِ حدیث‘ ملا۔ ایک ادنیٰ مسلمان اور کلیۃ الحدیث الشریف مدینہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم کی حیثیت سے مجھے اس موقع پرجو قلبی اطمینان محسوس ہوا، وہ شاید اس قلبی اطمینان سے کم نہ ہو جو اس اشاعت ِخاص کی ترتیب و تدوین پر خود آپ محسوس فرما رہے ہیں ۔ فہرست مضامین، اشاریے اور بعض مضامین کا مطالعہ میں نے فوری طور پر کیا۔ چند گزارشات آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ شاید میرے جیسے لوگوں کو مزید علمی و روحانی فوائد حاصل ہوں : 1. ’پرویز کے بارے میں علماء امت کے فتاویٰ‘ کے عنوان سے صفحہ ۱۰۹ تا ۱۱۶ پر چند فتاویٰ مذکور ہیں ۔ میرے خیال میں یہ بجائے خود ایک اہم موضوع ہے۔ اس موضوع پر جتنے