کتاب: محدث شمارہ 27-28 - صفحہ 92
بناتے ہیں۔ سینے کے اندر دل و دماغ کی قوتوں سے نشوونما پانے والے جذبات کو باہر کی مادی غذاؤں سے پروان چڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ کیسی نادانی ہے اور کتنا فریب ہے جو وہ اپنے آپ کو دیتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داعیانہ زندگی کا یہ پہلو قیامت تک اُٹھنے والے عام داعیانِ حق کے لئے کھلی کتاب اور روشنی کا مینار ہے۔ جب تک امت اس سے درس لیتی رہے گی اور اس روشنی سے استفادہ کرتی رہے گی، جمود و تعطل، مایوسی اور سرد مہری کا شکار نہ ہو گی۔ وبہ نستعین!