کتاب: محدث شمارہ 27-28 - صفحہ 32
پولوس (یعنی موجودہ عیسائیت کا بانی) اس جگہ دو کوہِ سینا قرار دیتا ہے۔ ایک سارا کا کوہِ سینا اور دوسرا ہاجرہ کا کوہِ سینا، سائرہ شریعت سے آزاد بچے جنتی ہے اور ہاجرہ شریعت کے پابند اسی طرح یروشلم بھی دو ہیں۔ ایک نیا اور دوسرا دُور کا پرانا ہے۔ مگر ہاجرہ کا یروشلم نیا ہے اس حوالہ کا مطلب یہ ہے کہ سینا فاران اور یروشلم وغیرہ الفاظ بطور مجاز و استعارہ بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اور اس سے مراد دو قومیں ہیں ایک حضرت اسحاق اور سارا کی اولاد اور دوسری حضرت اسمٰعیل اور حاجرہ کی اولاد۔ پس خداوند کا کوہِ سینا پر آنا دو طرح پر ہے ایک سارا کی اولاد سے موسیٰ علیہ السلام کو کوہِ طور سینا پر شریعت کا دیا جانا اور دوسرے ہاجرہ کی اولاد میں مثل موسیٰ علیہ السلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کامل شریعت کا دیا جانا یہی عرب کوہِ سینا ہے جس پر خدا اترا ہے۔ اسی طرح ایک فاران شاید وہ بھی ہو جس پر بنی اسرائیل کے کوچ کے وقت بدلی جا ٹھہری تھی۔ اور ایک فاران وہ ہو جس پر ایک عظیم الشان روحانی بارش کی بدلیاں اُمنڈ آئیں اور یہی خداوند کا فاران پر جلوہ گر ہوتا ہے۔
1. وہ لوگ جو فاران کو بیابان سینا میں قرار دیتے ہیں وہ ان امور پر غور کریں۔
2. کتاب شمارہ ۱۲:۱ کی بنا پر بیابانِ سینا اور بیابانِ فاران الگ الگ دو بیابیان ہیں ایک سے چلتے اور دوسرے میں پہنچتے ہیں۔
3. کتاب پیدائش ۶:۱۴ کی بنا پر کوہِ شعیر اور فاران دو (۲) جدا جدا پہاڑ ہیں۔
4. کتاب شمار ۱۲: ۱۶ ۲ ۱۳: ۳ سے معلوم ہوتا ہے کہ مقامِ ہیروت سے آگے بڑھ کر فاران ملتا ہے۔
5. کتاب شمار ۲۶،۲۵:۱۳ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کنعان کی واپسی پر پہلے فاران پڑتا ہے۔ اور پھر قاویش گویا کاویش شمالی سرحد فاران پر واقع ہے۔
6. کتاب اول سلاطین ۱۱: ۱۸ سے معلوم ہوتا ہے۔ مدین اور مصر کے رستہ میں فاران پڑتا ہے اور مدین حجاز میں واقع تھا۔ ص ۱۲۴، ص ۱۶۳
7. جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ فاران اور قاویس ایک ہیں وہ مندرجہ ذیل حوالجات پر غور کریں پیدائش ۶:۱۴ و ۷ سے قاویش اور فاران کا علیحدہ علیحدہ ہونا ثابت ہے۔
8. وہ مسیحی دوست جن کا خیال ہے کہ فاران کوہِ سینا کے مغرب نشیب میں واقع تھا، یہ اس لئے غلط ہے کہ اولاد اسمٰعیل وہاں آباد ہی نہیں ہوئی۔
9. بائیبل میں ہاجیریوں سے مراد اولادِ ہاجرہ ہے جن کے ساتھ بنی اسرائیل کی جنگ ہوئی تو اریخ اوّل ۵: ۱۰۲ ۲۰ اس کے بعد کے زمانہ میں یہی نام مسیحیوں کی طرف سے مسلمانوں کو دیا گیا اور اسی لفظ ہاجر سے