کتاب: محدث شمارہ 27-28 - صفحہ 146
طفیل بن عمرو سردارقبیلہ دوس کا قبولِ اسلام۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سفرِ طائف۔
۲۷/ رجب کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۔
۵۱ ۱ ق ھ ۲۲-۶۲۱ھ قبائل میں تبلیغِ اسلام۔
حج کے موقع پر مکہ کے ۶ افراد کا قبولِ اسلام (بیعت عقبہ اولیٰ)
۵۲ آغازِ ہجری دوسرے سال ۱۲ مکی افراد کا قبولِ اسلام(بیعت عقبہ ثانیہ)
ہجرت کی غرض سے مدینہ منورہ کو ۳۷ مرد ۲ خواتین اسلام کی روانگی۔
۱۲ نقیب تبلیغِ اسلام کے لئے روانہ ہوئے۔
۳/ ربیع الاوّل۔ ۱۲ ستمبر ۶۲۲ء کو حضور کا سفرِ ہجرت مع صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
مدنی دور
۵۲ ۱ ھ ۲۳-۶۲۲ء قبا میں چند روزہ قیام اور مسجد قبا کی تعمیر۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منوّرہ میں آمد اور مسجد نبوی کی تعمیر۔
اذان کی ابتداء۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنفسِ نفیس پہلا خطبہ جمعۃ المبارک ۱۲/ ربیع الاول کو مدینہ کے محلہ بنی سالم میں دیا۔
مدینہ کے انصار اور مکے کے مہاجرین کے درمیان مواخاۃ۔
مدینہ منورہ میں آباد اور ارد گرد کے یہودی قبائل سے امن اور دوستی کا معاہدہ (میثاقِ مدینہ)۔
مدینہ منورہ میں پہلے مسلمان بچہ عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی ولادت۔
غزوہ ابوا۔ اور دوسرے غزوہات۔
ایک غزوہ میں حضرت سعد بن ابی وقاص نے کفار کی طرف پہلا تیر پھینکا۔
۵۴ ۲ھ ۲۴-۶۲۳ء ایک سال میں ۱۱ چھوٹے بڑے غزوات و سرایا۔
۱۴/ رمضان المبارک کو غزوہ بدر (پہلا معرکۂ حق و باطل)۔