کتاب: محدث شمارہ 27-28 - صفحہ 144
۹-۱۱ ۴۳-۴۱ ق ھ ۸۲-۵۷۹ء کثیر العیال چچا ابو طالب کی کفالت و نگرانی۔
عرب کے دستور کے موافق بھیڑ بکریاں چرانے کا مشغلہ، مستقبل کی قیادت کے لئے گلہ بانی کی تربیت۔
۱۲ ۴۰ ق ھ ۸۳-۵۸۲ء چچا ابو طالب کے ہمراہ شام کا سفرِ تجارت۔
بحیرہ راہب سے ملاقات۔
۱۳ ۳۹ ق ھ ۸۴-۵۸۳ء عرب کے تمام قبیلوں کی ہمہ گیر جنگ (حربِ فُجّار) لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے
قبیلے کی شرکت کے باوجود قتل و غارت گری سے جدا رہے۔
بین القبائلی معاہدۂ امن (حلف الفضول) میں شرکت۔
۱۴-۲۴ ۲۸-۳۸ ق ھ ۹۵-۵۸۴ء گلہ بانی کے علاوہ چھوٹی موٹی تجارت۔
دوسروں کے سرمایہ سے مشارکت کے انداز میں تجارت اور مختلف مقامات کے تجارتی سفر۔
مکہ معظمہ کی ایک معزز پاکدامن، امیر خاتون حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے مال سے مشارکت کے انداز میں کامیاب تجارت۔
۲۵ ۲۷ ق ھ ۹۶-۵۹۵ء چالیس سالہ، پاکدامن، معزز بیوہ خاتون حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے اُن کی تحریک پر
نکاح۔ نہایت کامیاب اہلی زندگی۔
تجارت (مختلف اوقات میں سفر شام، بصریٰ، یمن، بحرین)
خدمتِ خلق کے کام۔
الصادق، الامین کے لقب سے شہرتِ عام۔
۳۵ ۱۷ ق ھ ۶-۶۰۵ء تعمیر کعبہ، اس کام میں شرکت، حجر اسود کے خوفناک تنازعہ کو نپٹایا اور دستِ مبارک سے اسے
نصب فرمایا۔
۳۶-۳۹ ۱۶-۱۳ ق ھ ۱۰-۶۰۶ء خلوت پسندی کا دور، زیادہ وقت جبلِ نور کی بلندیوں پر غارِ حرا میں۔
بعثت (آغازِ وحی)
۴۰ ۱۲ ْ ھ ۶۱۰ء 9/ ربیع الاول ۱۲ ق ھ ۲/ فروری ۶۱۰ء غارِ حرا میں پہلی