کتاب: محدث شمارہ 27-28 - صفحہ 143
ولادتِ باسعادت ۱۲/ ربیع الاول ۵۱ق ھ (عام الفیل) ۲۲/ اپریل ۵۷۱ء ۱۸/ دی ۴۰ نوشیروانی۔ یکم جیٹھ ۶۲۸ بکرمی شمسی۔ ۲۰ ماہ ہفتم ۲۵۸۵ ابراہیمی ۱۱/ ماہ ہشتم ۳۶۷۵ طوفانی بروز دو شنبہ۔ صبح صادق کے وقت ہوئی پہلوئے آمنہ سے ہویدا دعائے خلیل علیہ السلام اور نویدِ مسیحا علیہ السلام پیدائش سے چند ماہ قبل ہی والد ماجد جناب عبد اللہ کا انتقال ہو چکا تھا۔ گویا دنیا میں درِّ یتیم بن کر آئے۔ عمر مبارک ؁ء قبل ہجری ؁ء عیسوی شمسی واقعات ۱-۲ ۵۱-۵۰ ق ھ (عام الفیل) ۷۳-۵۷۱ء ساتویں دن دعوتِ عقیقہ، چند دن والدہ ماجدہ حضرت آمنہ اور ام ثوبیہ کا دودھ پیا۔ اس کے بعد جناب حلیمہ سعدیہ کی رضاعت اور مکہ مکرمہ سے باہر قبیلہ سعد میں قیام۔ ۳ ۴۹ ق ھ ۷۴-۵۷۳ء رضاعت کی مدت ختم ہوئی۔ حلیمہ سعدیہ مکہ مکرمہ لے آئیں۔ مکہ مکرمہ میں ایک وبائی بیماری پھیلی ہوئی تھی اس لئے واپس لے گئیں۔ ۴-۵ ۴۸-۴۷ ق ھ ۷۶-۵۷۴ء جناب حلیمہ سعدیہ کے پاس قبیلہ سعد میں قیام۔ واقعہ شق صدر۔ واپسی مکہ مکرمہ والدہ ماجدہ کے پاس۔ ۶ ۴۶ ق ھ ۷۷-۵۷۶ء والدہ کے ہمراہ ننھیالی قبیلہ بنو نجار روانگی۔ مدینہ منورہ میں والد ماجد کی قبر پر گئے۔ واپسی سفر میں ابوا کے مقام پر والدہ ماجدہ کا انتقال اور ماں کے سہارے سے بھی محرومی۔ ام ایمن کنیز کے ہمراہ مکہ مکرمہ کو واپسی۔ ۷ ۴۵ ق ھ ۷۸-۷۷ ء دُرّ یتیم بوڑھے دادا عبد المطلب کی کفالت میں۔ ۸ ۴۴ ق ھ ۷۹-۵۷۸ ء دادا کا ۸۲ سال کی عمر میں انتقال۔ لو یہ سہارا بھی اُٹھ گیا۔