کتاب: محدث شمارہ 268 - صفحہ 95
میں مدیر اعلیٰ کے نام کے نیچے ایک مسلسل نمبر بھی شائع ہو گا، جس سے قارئین کو محدث کا ریکارڈ رکھنے میں آسانی رہے گی جلد کے تحت شائع ہونے والے عدد نمبر میں تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض اوقات ایک شمارہ میں زیادہ اَعداد جمع ہوجاتے ہیں جب کہ اس تسلسل نمبر کے تحت ہر شمارے کو ایک ہی نمبر دیاجائے گا اس سے قارئین کو یہ اندازہ کرنے میں مدد ملے گی کہ محدث کے شائع شدہ تمام شمارہ جات انہیں موصول ہوئے ہیں یا نہیں ؟ دسمبر۱۹۷۰ء میں محدث کا پہلا شمارہ ’نمبر۱‘ سے شروع کر کے آج تک تمام شمارہ جات کو مخصوص نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے جس کی رو سے اپریل کا تازہ شمارہ ’۲۶۸‘ نمبر قرار پایا ہے۔ ۲۶۸ نمبر شمارہ کامطلب یہ ہے کہ آج تک محدث کے اتنے شمارے شائع ہو چکے ہیں جس میں تمام خصوصی اشاعتیں اور مختصر شمارے بھی شامل ہیں ۔ جن حضرات کو سابقہ محدث کا ریکارڈ رکھنے میں مشکل پیش آتی ہو، وہ سابقہ شماروں کی فہرست اِدارۂ محدث سے طلب کر سکتے ہیں یا اِسے محدث کی ویب سائٹ www.isslam.com یا www.muhaddis.net پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ یہ۲۶۸ شمارے اِدارۂ محدث میں جہاں دستیاب ہیں ، وہاں ان سب کو ایک سی ڈی میں بھی عنقریب پیش کیا جا رہا ہے جس کا نصف کام مکمل ہو چکا ہے۔ محدث کے سابقہ سالوں کی جلدیں بھی تیار حالت میں موجود ہیں ، بالخصوص آخری چند سالوں کو ریکسین جلد میں دیدہ زیب انداز میں بھی تیار کیا گیا ہے۔ ایک جلد کی قیمت ۲۲۰ روپے بھجوا کر یہ جلدیں منگوائی جاسکتی ہیں ۔ (۴) محدث کی چار سالہ ’سی ڈی‘: جنوری ۱۹۹۹ء ( عدد ۲۲۲) ؛ جب سے محدث نئی کمپوزنگ میں شائع ہو رہا ہے، سے فروری ۲۰۰۳ء (عدد ۲۶۷) کے شمارہ جات کی سی ڈی فی الحال دستیاب ہے جو شائع ہونے والے ’محدث‘ سے ۱۰۰ فیصد مماثل ہے۔ان میں دو خاص نمبر یعنی سود نمبر اور فتنہ انکار حدیث نمبر بھی مکمل صورت میں موجود ہیں ۔ جب کہ آخری دو سال کے شمارے انٹرنیٹ پر بھی ہر وقت ’آن لائن‘ ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں ۔ جو شائقین ۴سالوں پر مشتمل محدث کی سی ڈی خریدنا چاہیں ، وہ ۱۰۰ روپے منی آرڈر کر کے بذریعہ ڈاک بھی منگوا سکتے ہیں ۔ (۵) دیگر رسائل کے اشاریے اور سی ڈیز: جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ادارۂ محدث میں ہی شعبۂ رسائل وجرائد کے تحت ۷۰۰ سے زیادہ رسائل وجرائد کی فائلیں معیاری انداز میں ترتیب شدہ موجود ہیں اور ان کو مکمل بھی کیا جاتا رہتا ہے۔ ان میں سے بیسیوں علمی رسائل وجرائد کے