کتاب: محدث شمارہ 268 - صفحہ 94
وتحقیقی مصروفیات میں محدث کی اشاعت میں باوجود نہ چاہتے ہوئے بھی تاخیر ہو جاتی ہے۔ دوسری طرف قارئین اس امر کے بھی گواہ ہیں کہ محدث میں بھرتی کی بجائے بامقصد مضامین کو شائع کیا جاتا ہے، معیاری اور دیدہ زیب پیشکش جس پر مستزاد ہے۔یہی و جہ ہے کہ محدث برصغیر کے ۲ ہزار سے زائد علمی ودینی جرائد میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور رسائل کی برادری میں ۳۵ سال کے طویل عرصے میں ہمیشہ محدث کو بڑی وقیع نظر سے دیکھا گیا ہے۔ بہرحال محدث کی تاخیر کے لیے ہم اپنے قارئین سے معذرت خواہ ہیں ۔ اس تاخیر کی وجوہات میں خصوصی نمبر کی اشاعت کے علاوہ راقم الحروف کا ۴۵/روزہ غیر ملکی سفر بھی شامل ہے، جس سے واپسی کے فوراً بعد ہی جامعہ میں نئے تعلیمی سال کی مصروفیات بھی ہیں ۔ چندماہ سے کی بے قاعدگی پر قابو پانے کے لئے تازہ شمارہ مارچ او راپریل کا مشترک کردیا گیا ہے، اور دسمبر،جنوری ، فروری کے شمارہ جات مستقل صورت میں قارئین کو ارسال کئے جا چکے ہیں ۔ ترسیل کی شکایات محدث کے فون نمبرز 5866476, 5866396, 5839404پر بھی وصول کی جاتی ہیں ۔اگٰر کوئی صاحب محدث کا اجرا کرناچاہتے ہوں تو وہ بھی فون سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔ اتوار کے ماسوا باقی دنوں میں صبح سے شام تک محدث کے فون نمبرپر ظفر حسین صاحب کو آپ محدث کے بارے میں اپنے پیغامات نوٹ کرائیے۔ان شاء اللہ ان کی تعمیل کی جائے گی۔نیا رسالہ لگوانے والے بھی فون پرVP کا تقاضا بھجوا سکتے ہیں ۔ یعنی ڈاکیہ ان سے خود زرِسالانہ وصول کر کے ہمیں پہنچا دے گا۔ امید ہے آپ حضرات کا تعاون ہمیں آئندہ بھی حاصل رہے گا۔جن حضرات نے محدث کی توسیع اشاعت مہم میں شرکت کرکے اسے آگے پھیلانے کا نیک فریضہ انجام دیا ہے، ہم ان کے خلوص کی قدر کرتے ہیں اور ان کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کرتے رہیں گے…! محدث میں شائع شدہ مضامین پر اپنے تبصروں سے آپ ہمیں آگاہ فرماتے رہیں ۔ آپ کی رائے کو وقعت دینے کے علاوہ ان کو شائع بھی کیا جائے گا، ان شاء اللہ (۳) محدث کی سابقہ فائلیں : محدث کا ریکارڈ رکھنے میں مدد کے لیے، پاکستان کے تمام رسائل وجرائد میں پہلی بار ہم ۳۵ برس سے آج تک شائع ہونے والے محدث کے تمام شمارہ جات کا ایک مسلسل نمبر متعارف کرا رہے ہیں ۔ آئندہ سے محدث کے ہر شمارے کے ٹائٹل پربائیں کونے