کتاب: محدث شمارہ 268 - صفحہ 4
ممالک سے کہا گیا تھا کہ وہ امریکہ کو فوجی سہولتیں دینے سے ا نکار کردیں ۔ اس کے بجائے حتمی اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ عراق کے خلاف کاروائی میں کوئی ملک سر گرمی سے حصہ نہ لے۔ (نوائے وقت: ۶/مارچ)
اسلامی کانفرنس کے اس سربراہی اجلاس میں مختلف عرب ممالک کے سربراہوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید توہین آمیز زبان بھی استعمال کی۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ عبداللہ بن عبد العزیز نے کرنل قذافی کے ریمارکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک سیشن سے واک آؤٹ کر دیا۔۵۷/ اسلامی ممالک پر مشتمل اسلامی کانفرنس تنظیم نے مشترکہ اعلامیہ میں قرار دیا کہ وہ مشرقِ وسطی میں تبدیلیاں تھوپنے اور داخلی امور میں مداخلت مسترد کرتے ہیں ۔
بعض مسلمان ملکوں کی طرف سے مادّہ پرستانہ خود غرضی اور قوم پرستانہ تنگ نظری کی شرمناک مثالیں بھی سامنے آئی ہیں ۔ ’ترقی اور انصاف پارٹی‘ کے نام سے ترکی میں برسراقتدار آنے والی نام نہاد اسلام پسندوں کی حکومت نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکی کی سر زمین کوعراق کے خلاف استعمال کرنے کے عوض ۵۰/ارب ڈالر ادا کرے۔ امریکہ نے شروع میں ۲۶/ارب ڈالر کی بولی لگائی، بعد میں یہ سودے بازی ۳۲/ ارب ڈالر تک جاپہنچی، مگر بھلا ہو ترک پارلیمنٹ کا کہ جس نے معمولی اکثریت سے عراق کے خلاف امریکہ کی کسی قسم کی حمایت کا انکار کر کے ترک حکومت کو ملت فروشی کے اس قبیح فعل سے باز رکھا اور اُمت ِمسلمہ کی شکستہ