کتاب: محدث شمارہ 266 - صفحہ 59
(Dolly) رکھا گیا۔ (11) ۱۹۹۷ء : امریکہ کی ایک تحقیقی ٹیم نے ڈان وولف (Don Wolf) کی سربراہی میں بندروں کے جنین کے خلیوں میں سے مرکزہ نکال کر بندریا کے بیضوں میں منتقل کیا اور اس کے نتیجے میں دو ہم شکل (Clone) بندر پیدا ہوئے۔ (۲۰) کلوننگ کے مختلف طریقے آج کل سائنسدان کلوننگ کیلئے تین مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں جو درج ذیل ہیں : 1. بالغ ڈی این اے کلوننگ (Adult DNA Cloning) 2. جنین کلوننگ(Embryo Cloning) 3. معالجاتی کلوننگ(Theraputic Cloning) 1. بالغ ڈی این اے کلوننگ (Adult DNA Cloning) بالغ ڈی این اے کلوننگ سے مراد وہ عمل ہے جس میں ایک بیضہ یا جنین (Ovum/Embro) سے اس کا DNA الگ کردیا جاتا ہے اور ایک بالغ جانور/انسان کے جسمانی خلیہ (Somatic Cell) کا DNA اس کی جگہ لگا دیا جاتا ہے اور پھر اس بیضے/ جنین کو جسمانی خلئے کے DNA کے ساتھ نمو کے مراحل سے گزارا جاتا ہے ۔ ڈولی (Dolly) نامی بھیڑ کی کلوننگ کے لئے یہی طریقہ اختیار کیا گیا تھا۔(۲۱) اگرچہ عمل تخلیق(Reproduction)کے لئے نرومادّہ کے نطفے ہی استعمال ہوتے ہیں