کتاب: محدث شمارہ 266 - صفحہ 58
کے ’روزلن انسٹیٹیوٹ‘ کے سائنسدانوں نے ایک عام جسمانی خلئے (Somatic Cell) کی کلوننگ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور کلون اور کلوننگ کا لفظ سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے زبانوں پر بھی استعمال ہونے لگا۔(۱۹) کلوننگ کا تاریخی پس منظر 1. ۱۹۵۰ء: اس سال پہلی باربیل کے نطفہ کو 79c پر منجمد کرکے دوسری گائے میں منتقل کیا گیا۔ 2. ۱۹۵۲ء: رابرٹ برگز(Robert Briggs) اور تھامس کنگ (Thomas King) نے مینڈک کے لاروے کے خلیوں سے پہلا حیوانی کلون بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ 3. ۱۹۷۸ء: پہلی ٹیسٹ ٹیوب بے بی لوئسی(Louise)پیدا ہوئی۔ 4. ۱۹۸۳ء: متبادل ماں (Surrogate) کے رحم میں پہلی بار انسانی جنین (Embryo) کو کامیابی سے منتقل کیا گیا۔ 5. ۱۹۸۵ء: ریلف برنسٹر (Ralph Brinster) لیبارٹری میں پہلا ٹرانس جنگ ’سور‘ پیدا کیا گیا جو انسانی نشوونما کے ہارمون بناتا تھا۔ 6. ۱۹۹۳ء :جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی ایک ٹیم انسانی جنین کا کلون تیار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ 7. ۱۹۹۳ء : ہیل (Hall) اور سٹل مین (Still Man) نے پہلی دفعہ مصنوعی طریقے پر نمو کے مراحل طے کرنے والے جنین (Embryo) کو دو حصوں میں تقسیم کردیا اور ان سے جڑواں بچے پیدا کئے۔ 8. ۱۹۹۶ء: ایک ۶۰ سالہ عورت نے اپنے رحم میں اپنی بیٹی کے جنین (Embryo)کو رکھ کر اس کو جنم دیا۔ 9. ۱۹۹۶ء: روزلن انسٹیٹیوٹ سکاٹ لینڈ میں بھیڑ کے جنین کے خلیوں میں سے مرکزہ نکال کر دوسری مادہ بھیڑ کے بیضوں میں منتقل کیا گیا۔اس عمل کے نتیجے میں دو بھیڑیں بنام میگن (Megan) اور مورگن(Morgan) پیدا ہوئیں ۔ 10. ۱۹۹۷ء: سکاٹ لینڈ کے اس انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے بھیڑ کے پستانوں کے خلیوں میں سے مرکزہ نکال کر اسی سے اس کی ہم شکل بھیڑ پیدا کی۔ جس کا نام ’ڈولی‘