کتاب: محدث شمارہ 266 - صفحہ 53
اسلام اور سائنس ڈاکٹر نثار اَحمد ٭ نظر ثانی : ڈاکٹر منصور خاں ٭ اِسْتِنْسَاخ (Cloning)کا سائنسی عمل؛تعارف وتجزیہ عمل تخلیق (Reproduction) کے دو طریقے ہیں ؛ ایک فطری اور دوسرا سائنسی (ٹیسٹ ٹیوب بے بی/ سروگیٹ مدر اور کلوننگ): فطری طریقہ تخلیق میں نرو مادّہ کے نطفوں کے ملاپ کے بعد تخلیق کا عمل شروع ہوجاتا ہے جبکہ سائنسی طریقہ تخلیق میں نرومادہ کے نطفوں کو رحم سے باہر مصنوعی طریقے سے ملا کر بعد میں رحم میں ڈال دیا جاتاہے۔ زیر نظر مقالہ میں غیر فطری طریق تخلیق میں سے صرف کلوننگ (Cloning) کی وضاحت کی جائے گی لیکن اس کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے فطری طریقہ تخلیق کی وضاحت کر دی جائے۔ فطری طریقۂ تخلیق اس کائنات میں اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو کسی نہ کسی شکل میں جوڑا پیدا کیا ہوا ہے اور یہی جوڑے کسی نوع کی نسل کو برقرار رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہ نرومادّہ کی تخصیص بعض انواع میں توبالکل واضح ہوتی ہیں جبکہ بعض انواع کے ایک ہی جسم میں نرومادہ دونوں خصوصیات ہوتی ہیں جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ﴿ وَمِنْ کُلِّ شَيْئٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُوْنَ﴾ (۱) ’’اور ہم نے ہر چیز کا جوڑا پیدا کیا ہے تاکہ تم غور کرو۔‘‘ ﴿ سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ کُلَّهَا مِمَّا تُنْبِتُ الْاَرْضُ وَمِنْ اَنْفُسِهِمْ وَمِمَّا لاَ يَعْلَمُوْنَ﴾(۲) ’’پاک ہے وہ ذات جس نے سب چیزوں کے جوڑے بنائے جو زمین میں اُگتے ہیں اور خود ان کے نفسوں میں بھی کہ جن کی ان کو خبر نہیں ۔‘‘ انسانی تخلیق کے لئے بھی مرد و عورت کے نطفوں یعنی بیضہ (Ovum) اور منوی خلئے (Sperm Cells) کا ہونا ضروری ہے۔ مرد و عورت کے نطفے جب باہم ملاپ کر لیتے ہیں تو اسے ٭ اسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ تھیالوجی ، اسلامیہ کالج پشاور ٭ سینئر میڈیکل آفیسر شعبہ نیو کلیئر میڈیسن ، میو ہسپتال